19 رجب المرجب, 1446 ہجری
نگران مشاورت سری لنکا محمد انس عطاری کی ڈپٹی میئر
کولمبو محمد اقبال قادری سے ملاقات
Sat, 16 Oct , 2021
3 years ago
سری لنکا
کے شہر کولمبو میں دعوت اسلامی کے نگران سری لنکا مشاورت محمد انس عطاری نے حاجی
محمد اقبال قادری (ڈپٹی میئرکولمبو) سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔
نگران
سری لنکا مشاورت نے انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیا اور عالمی سطح
پر ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے ربیع الاول میں
چراغاں اور جلوسوں کے حوالے سے گفتگو کی۔ ڈپٹی میئر اقبال قادری نے دعوت اسلامی کی
خدمات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
واضح
رہے کہ اس سال سری لنکا میں حکومتی سطح پر ” عیدمیلاد
النبیﷺ“کا جشن منایا جائے گا جبکہ 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
بھی کیا گیا ہے۔