دعوت اسلامی  کی مجلس مدرسۃ المدینہ نے مدرسۃ المدینہ کی تعلیمی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئےپہلا ٹیچر ٹریننگ سینٹر مدرسۃ المدینہ نور الاسلام چھور پورہ لاہور میں قائم کردیا گیا اور اب اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہر ریجن میں ٹیچر ٹریننگ سینٹر قائم کئے جائینگے۔

پہلے ٹریننگ سینٹر میں لاہور ریجن کے مدرسین کی تین دن کی ٹریننگ ہوئی اور آخر میں ٹیسٹ کا سلسلہ بھی ہوا۔ اس ٹیسٹ میں مدرسین کو سبق، سبقی اور منزل سننے کا طریقہ سکھایا گیااور مدرسے میں بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کیسے کرنی ہے اس حوالے سے بتایا گیا۔

واضح رہے کہ یہ کورس ہر مدرسین کو سال میں ایک بار ضرور کروایا جائیگا۔