(یہ
مضمون امیراہل ِسنت کے پیغا م کی روشنی میں ضروری ترمیم کے ساتھ تیار کیا گیاہے)
ابوبنتین حافظ حسان عطاری مدنی کے ذریعے اطلاع
مِلنے پر امیراہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے احمدرضا عطاری کی شادی پر اِن
کو اوراِن کے گھر والوں کو مبارک باد عطافرماتے ہوئے دُعاؤں اوراپنے مدنی پھولوں
سے اِس طرح نوازا:
احمدرضا بھائی!آپ کو بہت بہت بہت مبارک ہو، اللّٰہ
کرے آپ کی شادی خانہ آبادی ہو، اللّٰہ پاک
آپ کو عافیت سے نیک اَولاد عطا فرمائے۔ (اٰمین)۔ والدین اورزوجہ سبھی کے حُقوق کا
خیال رکھئے گا، اللّٰہ پاک!
گھریلو لڑائی اور ساس بہو کے جھگڑوں سے محفوظ فرمائے، اللّٰہ کرے! آپ کا گھر اَمن کا گہوارہ بنارہے۔(اٰمین)
مدنی پھول:ایک روایت میں ہے کہ جوشخص شہوت (یعنی خواہش)سے کسی اجنبیہ کے حُسن و جمال کو دیکھے گا قیامت کے دن اُس کی
آنکھوں میں پگھلا ہواسیسہ ڈالا جائے گا۔ (ہدایہ،ج4،ص368)یاد رہے کہ”بھابھی“اجنبیہ
(یعنی غیر عورت کے حکم میں)ہے، اِس لئے دیور اور جیٹھ کو چاہئے کہ وہ بھابھی سے
دور رہیں اور پردہ کریں۔بھابھی اگر دیور کو چھوٹا بھائی اور جیٹھ کو بڑا بھائی کہہ
بھی دے تو اِس سے بے پردگی اور بے تکلفی جائز نہیں ہوجاتی بلکہ یہ اندازِ گفتگو ”فاصلے“
دور کرکے قریب لاتا ہے اوریوں دیور اور بھابھی بدنگاہی اور بے تکلفی، ہنسی مذاق وغیرہ
برائیوں کے دَلدل میں مزید دھنستے چلے جاتے ہیں یقینا جیٹھ اوردیورکااپنی بھابھی
سے گفتگو کرنا بھی مسلسل ”خطرے کی گھنٹی“بجاتا رہتا ہے۔ اگرخداناخواستہ آج
تک اِس طرح کی کوئی بے احتیاطی رہی ہے تو اللّٰہ پاک کے
عذاب سے ڈر کر فوراً سے پیشتر سچی توبہ
کرلیجئے۔
آنکھوں میں سرِ
حشر نہ بھر جائے کہیں آگ آنکھوں
پہ مِرے بھائی لگا قفلِ مدینہ
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، وہیں رات گزارنے،وہاں
تہجد کی نماز ادا کرنے، رقت انگیز دُعائے تہجد میں شریک ہونے اورہر ماہ تین دن کے
مدنی قافلے میں سفرکرنے،رسالہ:”نیک اعمال“ کے مطابق عمل کر کے روزانہ اپنے اعمال
کا ”جائزہ“ لیتے ہوئے رسالے کے خانے پُر کرکے اپنے یہاں کے”شعبۂ اصلاحِ اعمال“کے
ذمے دار کوہرماہ کی پہلی تاریخ کو جمع کروانے کی ترغیب بھی اِرشادفرمائی نیز گھر
کے بعض افراد کی اچھی نیتوں پر حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے دُعاؤں سے نوازا: آپ سب
دعوتِ اسلامی کے ”12دینی کام“ مل کرکرتے رہئے، اللہ پاک آپ
سب کو برکتیں عطافرمائے، اللّٰہ پاک!دونوں
جہاں کی بھلائیاں آپ سب کا مقدرفرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم