اسلامی بہنوں کی مجلس  فیضان اسلام کےزیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی صدر کابینہ، لائنز ائیریا میں مجلس رابطہ کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک نیو مسلم سے ملاقات کی۔ او رنیکی کی دعوت دی جس پر انہوں نے قرآن پاک و فرض علوم سیکھنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا آج دعوت اسلامی والیوں سے مل کر لگ رہا ہے کہ میں نے ٹھیک دین چنا ہے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ برائے  تاجران کےزیر اہتمام پچھلے دنوں کراچی، ڈویژن عزیز آباد میں مینا بازار لیڈیز مارکیٹ میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 39 شخصیات، شاپ کیپرز و مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس رابطہ اور کفن دفن کی کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو سراہتے ہوئے کورسز خود کرنے و کروانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی بہنوں کے زیر اہتمام 2 جنوری 2021 ءکو لیاقت آباد کابینہ،  ڈویژن عزیزآباد کے علاقے موسٰی کالونی میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے علاقے کی جملہ ذمہ داران اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ کیاجس میں کم و بیش 35 ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی تربیت کی۔ دورانِ تربیت ذمہ داران اسلامی بہنوں کے مسائل سنے اور ان کو حل کیا اور ذمہ داران اسلامی بہنوں کودینی کاموں کو بہتر بنانے کے لئے اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط رکھنے کا ذہن دیا آخر میں ذمہ داران اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2 جنوری 2020ء کو  نگران عالمی مجلس مشاورت نے فیصل آباد ریجن کے علاقے میٹروپول میں شخصیت کی شادی کی محفل نعت میں شرکت کی اور اہلِ خانہ کے رشتہ داراسلامی بہنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مبلغۃٔ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا نیز انفرادی کوشش کر کے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنے کا ذہن کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 1 جنوری2020ء کو نگران عالمی مجلس  مشاورت کا فیصل آباد ریجن ، زون ٹوبہ مقام سرابہ پر جامعۃ المدینہ کے لئے جگہ دینے والی شخصیت اسلامی بہن سے ملاقات ہوئی جس میں انہیں مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھنے اور شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا گیا ۔ 


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 1 جنوری2020ء کو نگران عالمی مجلس مشاورت کا ریجن فیصل آباد ، زون ٹوبہ کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی  مشورہ ہواجس میں اللہ پاک اور اس کے رسول سے محبت پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ نیکیاں کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور ڈویژن ، علاقہ اور ذیلی حلقے کے اہداف دیئے گئے ۔ 

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 2 جنوری 2020ء کو  نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن فیصل آباد کی جامعۃُ المدینہ ، مدرسۃُ المدینہ ، دار ُالمدینہ ، فیضان آن لائن اکیڈمی کی تمام سطح کی اہم ذمہ داران کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں گناہوں سے بچ کر دینی کام کرنے کا ذہن دیا گیا۔ کچھ نہ کچھ دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی اور بالخصوص مدرسۃ المدینہ بالغات اور شارٹ کورسز کروانے کا ذہن دیا گیا۔ آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کر کے تحائف دیئے گئے ۔ 


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام دسمبر 2020ء کے آخری ہفتے یورپ کے ملک اسپین کی  ڈویژن بارسلونا کے مختلف علاقوں لا سالوت (La Salut)، بئئر امات (VirreiAmat)، پارالیل (Paralel)، آرتیگاس (Artigues)، کورنییا (Cornella)، ہاسپیتالیت (Hospitalet)، بیسوس (Besos) میں دعائے حاجات اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 192 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے ”قبولیت دعا مع دعا مانگنے کا طریقہ“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعا مانگنے کے فضائل، دعا کب اور کہاں قبول ہوتی ہے؟ اور دعا قبول نہ ہونے کی وجوہات کے متعلق معلومات فراہم کیں نیز متفرق روحانی علاج بھی بتائے۔اختتا م پر100 مرتبہ یا سَمِیعُ کا اجتماعی ورد کیا گیا اور امّتِ مسلمہ کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  جنوری 2021ء کے پہلے ہفتے میں بیلجیم( Belgium) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں انٹورپ (Antwerp)اور برسلز (Brussel) کی کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے ”خوفِ خدا “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو گناہوں سے توبہ کرنے اور نیکیوں میں زندگی گزارنے کا ذہن دیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 5جنوری 2021 ءکو یورپین یونین ریجن کہ ملک اٹلی(Italy) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتےہوئے ان کی تربیت کی اور لاک ڈاؤن میں دینی کاموں کو کس طرح بڑھایا جا سکتا ہے اس حوالے سے نکات فراہم کئے۔


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 30 دسمبر2020ء تا05 جنوری2021ء تک  یوکے ویسٹ یارکشائر اور ساؤتھ اور ویسٹ یارکشائر کےمختلف علاقوں ہیکمونڈ وائک، ریوین اسٹورپ، وائٹیکر بیٹلے، سیوییل ٹاؤن، ویسٹن، اسٹاکٹن، مڈلز برو، لیڈز، بریڈ فورڈ ، ہیلی فیکس ، کیگلی ،نیوکاسل، شیفیلڈ، ڈونکاسٹر، رودرہم، ہڈرز فیلڈ، واگ فیلڈ (Heckmondwike, Ravensthorpe, Witikerbatley,Saviletown, westtown, Stockton, Middlesbrough, Leeds, Bradford, Halifax, Keighley, Newcastle, Sheffield, Doncaster, Rotherham, Huddersfield, wakefield and Batley )میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 973 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے دعا کی قبولیت کے اوقات اور دعائیں کس طریقے سے مانگنی چاہیے کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیراہتمام 04 جنوری2021ء کو یوکے ویسٹ یارکشائر کے علاقے بریڈفورڈ(Bradford) میں ”حب العربيہ عربی “( عربی گرامر کورس)کا انعقاد کیا گیا جس میں 24 اسلامی بہنوں نے ایڈمیشن لیا۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عربی گرامر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی اور مختلف امور پر تربیت کا سلسلہ ہوا۔