اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں یوکے لندن کے علاقے ٹوٹنگ (Tooting)اور چشم(Chesham)میں تین دن پر مشتمل کورس بنام ”بیٹی کا کردار“ کا انعقاد کیا گیا جن میں 38اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں بیٹی کی پروش ،پردے کے فوائد اور زیب وزینت کے بارے میں سکھایا گیا نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی گئی۔