27 شوال المکرم, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام یورپین یونین ریجن کے ملک اٹلی کی ڈویژن
بولزانو(Bolzano ) کے علاقے ترینتو(Trento ) میں بھی دینی کاموں کا آغاز ہو چکا ہے ۔
ترینتو( Trento) میں دینی کاموں کی آغاز مدرسۃ المدینہ بالغات سے ہوا ۔مدرسۃ المدینہ بالغات میں تجوید کے ساتھ قراٰن پاک
پڑھنے کی تعلیم دی جاتی ہے۔6 اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لیا ۔
ڈیلی کلاس ”تفسیر “یہ تفسیر قراٰن پرمشتمل ہے جس میں تفسیر
صراط الجنان سے ترتیب وا ر تفسیر کروائی جاتی ہے ۔
اور دوسری ڈیلی کلاس فقہ کی ہے جس میں کتاب”اسلامی بہنوں کی نماز“ سےترتیب وار فقہ (وضو،غسل،نماز،طہارت کےمسائل،اذکارنماز وغیرہ) سکھائے جاتے ہیں ۔ان کلاسز میں ترینتو سے تقریبًا
16 اسلامی بہنیں شرکت کر رہی ہیں۔