کرونا وائرس کے دوران ہونے والی بلڈ ڈونیشن کمپین اور دیگر فلاحی کاموں پر گورنر پنجاب چوہدری سرور کی جانب سے ”دعوت اسلامی ویلفیئر ٹرسٹ“ کو اعزازی شیلڈزپیش کردی گئیں۔

کرونا وائرس سے متاثرین، تھیلیسیمیا و دیگر امراض کے مریضوں کو خون کی فراہمی اور فلاحی کاموں کو سراہنے کے لئے 5جنوری 2021ء کو گورنر ہاؤس پنجاب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی جانب سے دعوت اسلامی کے وفد کو اعزازی شیلڈز اور appreciation certificates پیش کئے گئے۔دعوت اسلامی کے وفد میں اراکینِ شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری، حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران احسان عطاری،لیاقت عطاری، علی حسن عطاری، عامر عطاری شامل تھے۔

اس تقریب میں گورنرپنجاب محمد سرور نے دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو خوب سراہااور شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سندس فاؤنڈیشن سینئرصحافی سہیل وڑائچ، چیئرمین حاجی سرفراز اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔