میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے تحت05 جنوری 2021ء بروز منگل کراچی پریس کلب میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن مولانا عبدالحبیب عطاری صاحب نے بیان فرمایا جس میں کثیر تعداد میں صحافت سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

اجتماع کے اختتام پر رکن شوریٰ سے صحافیوں نے ملاقات کی سعادت حاصل کی اور رکن شوریٰ کے ہاتھوں تحائف بھی حاصل کیے۔ (رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


رکن مجلس و رکن ملتان زون ریاض عطاری نے05 جنوری 2021ء بروز منگل مختلف اخبارات کے دفاتر میں صحافیوں سے ملاقاتیں کیں  اور انہیں دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور مختلف شعبہ جات پر کالم لکھنے کا ذہن دیا۔

صحافیوں میں سینئر صحافی سرفراز احمد اور روزنامہ پاکستان اخبار کے ڈپٹی بیوروچیف رانا عرفان شامل تھے ۔

دوسری جانب ذمہ داران دعوت اسلامی نے روزنامہ بدلتا زمانہ کے چیف ایڈیٹر ملک ارشد صاحب سے بھی ملاقات کی۔(رپورٹ:اسرار عطاری پاک آفس ذمہ دار میڈیا ڈیپارٹمنٹ آف دعوت اسلامی)


دعوتِ اسلامی کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 7جنوری 2021 ء بروز جمعرات رحیم یارخان زون فیضان مدینہ خان پور برانچ

میں مدنی مشورہ ہوا جس میں مدرسین و ذمہ دران نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی غلام عباس عطاری مدنی رکن مجلس نے شرکا ئے مشورہ کو مدنی کاموں کو کرنے ،گھریلو صدقہ بکس رکھنے ،انفرادی عبادت کرنے اور تنہائی میں فکر آخرت کرنے کا ذہن دیتے ہوئے 18 جنوری 2021کو ہونے والے ملتان کے تربیتی اجتماع کا ذہن دیا ۔


فیضان آن لائن اکیڈمی کی ٹرینرمجلس کے زیر اہتمام 8جنوری 2021 ء  بروز جمعۃ المبارک بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا جس میں پاکستان بھر کے ٹرینرز نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد علی ہاشمی عطاری (رکن مجلس) نے شرکا کو ٹریننگ میں مزید بہتری لانے کیلئے ٹریننگ جدول کو اپڈیٹ کرنے پر کلام کیا نیز ٹرینر اسلامی بھائیوں کو انگلش سیکھنے اور دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے اہم نکات دیئے۔ ( رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


دعوت اسلامی  کی مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی کے زیر اہتمام 7جنوری 2021 ء بروز جمعرات لاہورریجن کاہنہ نو میں مدنی مشورہ ہوا جس میں شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین سمیت ہوم کلاسز کے مدرسین نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی محمد سخاوت رضا مدنی لاہور ریجن ذمہ دار نے تعلیمی و انتظامی معاملات کو کیسے مضبوط اور منظم کیا جائے کے متعلق تربیت کرتے ہوئے شرکا کو اہم نکات دیئے۔( رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


رکن مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی غلام الیاس عطاری مدنی نے 5 جنوری 2021ء بروز منگل کو ایڈمیشن و فیس ڈپارٹمنٹ ہند کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ  کیا جس میں اپنی اسکلز میں اضافہ کرنے، مسائل حل کرنے اور کروانے سے متعلق تربیت کی ۔

دوسری جانب برانچ ناظم صاحب اور مینجر ریحان برکاتی عطاری کے ساتھ مشاورت کی جس میں انتظامی امور کو مینج کرنے اور نظام میں جدت لانے کے حوالے سے کئی اہم نکات دیئے ۔(رپورٹ: محمد فیضان عطاری مجلس فیضان آن لائن اکیڈمی آفس ذمہ دار)


31 جنوری 2021ء بروز اتوار دوپہر 2 بجے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ٹرانسپورٹ سے تعلق والے عاشقانِ رسول کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران  مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

ٹرانسپورٹ سے تعلق رکھنے والے عاشقان رسول سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

یہ اجتماع عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سمیت پاکستان بھر میں انعقاد پذیر ہوگا۔


 دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے زیر اہتمام 07 جنوری 2021 ء بروز جمعرات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ باب المدینہ کراچی جاری امامت کورس کے طلباء کرام کی نگران کابینہ عبد الواصف عطاری نے بارہ دینی کام کرنے کا حوالے سے تربیت کرتے ہوئے اچھی کارکردگی والے اسلامی بھائیوں کو امیر اہلسنت کی طرف سے دی گئی عیدی دی۔(رپوٹ :محمد شہزاد عطاری معلم امامت کورس )


27 جنوری 2021ء بروز بدھ دوپہر 2 بجے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں  میڈیا سے وابستہ افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔ اس اجتماع پاک میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی خصوصی بیان فرمائیں گے۔

میڈیا سے وابستہ افراد سے اس اجتماع پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیان عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست نشر کیا جائیگا جس کو مختلف شہروں کے پریس کلب میں ویڈیولنک کے ذریعے دکھایا جائیگا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس ”شعبہ تعلیم “ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں پاک  سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے ایک شخصیت کے گھر منعقد محفل نعت میں شرکت کی۔

پاک سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے مقصد حیات پر بیان کیا ۔نیزشرکاء کاہفتہ واراجتماع میں شرکت اورفیضان آن لائن اکیڈمی میں ایڈمیشن لینےکاذہن بنایاگیا۔ اسلامی بہنوں نےاس حوالےسےاچھی نیتیں بھی کیں آخرمیں مدنی رسائل بھی تقسیم کیےگئے۔


دعوت اسلامی کی مجلس تحفظ اوراق مقدسہ کے تحت 7 جنوری 2021ء بروز جمعرات جیکب آباد میں مدنی مشورہ ہوا  جس میں ڈویژن کے ذمہ داران نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے ذمہ داران دعوت اسلامی رکن زون مجلس فیضان مدینہ واجد عطاری مدنی اور رکن زون تحفظ اوراق مقدسہ عبد الحفیظ عطاری سمیت ڈویژن نگران محمد اظہر عطاری نے شرکا کے درمیان فیضان مدینہ کی آباد کاری اور تحفظ اوراق مقدسہ ذمہ داران کی تقرری پر کلام کرتے ہوئے تحفظ اوراق مقدسہ کے فضائل سمیت دیگر مسائل کلام کیا ۔

رکن زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ نے کہا کے مقدس اوراق کا تحفظ کرنے سے حضرت بشر حافی بلند مرتبہ پر پہنچے بعض لوگوں کی یہ عادَت ہوتی ہے کہ چلتے چلتے راہ میں پڑی ہوئی ہر چیز کو لاتیں مارتے رہتے ہیں اِسی ضمْن میں لکھائی والے خالی ڈِبّوں ، اَخبارات اور کاغذات وغیرہ کوبھی مَعاذ اللہ عَزَّوَجَل َّلاتیں مارتے ہیں ۔

کاش!اِس طرح لاتیں مارنے ، اِدھر اُدھر پھینکنے ، اَخبارات یا تحریرات والے کاغذات سے مَیز یا برتن وغیرہ صاف کرنے ، ہاتھ پُونچھنے ، اِن پر پاؤں رکھنے نیز اَخبارات وغیرہ بچھا کر اِس کے اُوپر بیٹھنے کے بجائے تَحریرات والے کاغذات اور گتّے وغیرہ اُٹھا کر اَدَب کی جگہ رکھے جائیں یا ٹھنڈے کردیئے جائیں اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی نے حاضرین کو مقدس اوراق ٹھنڈے کرنے کا عملی طریقہ سمجھایا ۔

واضح رہے ! اس وقت شہر جیکب آباد میں تقریباً 150 تحفظ اوراق مقدسہ کے باکسز لگے ہیں ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاحِ اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اصلاح اعمال پاک سطح ذمہ داراسلامی بہن نے  تمام ریجن ذمہ دار کے ساتھ مدنی مشورہ کیا جس میں تمام ریجن ذمہ داران اور فیضان مرشد کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے ریجن ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی۔ ان کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ مدرستہ المدینہ بالغات نیک اعمال رسالہ کی کارکردگی ذیلی سطح تک وصول کرنے کاذہن دیا گیا۔

شیڈول الگ الگ کابینہ کابینہ میں بنانے کا ذہن دیا گیا۔ اصلاحِ اعمال اجتماع فی ڈویژن 12 عاملات نیک اعمال بڑھانے کا ہدف دیا گیانیز تقرریوں کے اہداف 26 جنوری 2021 تک دئیے گئے۔ اجلاس کے اختتام پر ریجن ذمہ داران نے اچھی چھی نیتوں کا بھی اظہار کیا۔