کراچی کے علاقے گلبہارمیں واقع سینیٹری مارکیٹ میں چوک درس اور مدنی حلقے کا سلسلہ ہوا ۔

اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری اور حاجی امین قافلہ عطاری نے دکاندار اور اطراف کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی قافلے میں سفر کرنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ اراکین شوریٰ نے اسلامی بھائیوں کو پابندی سے چوک درس دینے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی محمد امین عطاری نے دار العلوم نعیمیہ کے مدرس مولانا آثار اللہ صاحب سے ملاقات کی۔ رکن شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی دینی خدمات سے آگاہ کیا اور مکتبۃ المدینہ کی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔


دعوت اسلامی کی مجلس اورادِ عطاریہ کے زیر ِاہتمام آج رات 8:30 بجے دعوت اسلامی کے آفیشل Facebook PageپرLiveسلسلہ ہوگا۔

اس سلسلے میں محمد جنید عطاری مدنی اور عاصم عطاری مدنی عاشقان رسول کو رحانی علاج بتائینگےجبکہ استخارے کا سلسلہ ہوگا۔ 


اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ کے زیر اہتمام پچھلے دنوں حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں مجلس رابطہ ڈویژن ذمہ دار اور علاقہ ذمہ داران کا شعبےکے تحت شخصیات کے درمیان نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں لطیف آباد نمبر 10 ، بسم اللہ گارڈن میں A-S-P آف سینٹرل جیل کے اہل خانہ اور اس ایریا کی چند مخیر شخصیات سے ملاقات کی ۔ انہیں کل ہونے والے دعائے حاجات اجتماع میں خصوصی طور پر شرکت کی دعوت دی۔

لطیف آباد نمبر 9 میں بھی ”Style InnBeauty Saloon میں علاقہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اونر سے ملاقات کی اور اجتماع کی دعوت دی اور رسالہ بھی تحفے میں دیا ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شعبۂ تعلیم کے زیر اہتمام پچھلے دنوں  پاکستان، حیدرآباد کابینہ کے علاقے حسین آباد میں مجلس رابطہ کابینہ ذمہ دار اور علاقہ نگران اسلامی بہن نے شعبۂ تعلیم سے وابستہ شخصیات کو نیکی کی دعوت دی۔ مزید ٹیوشن ٹیچر، لیڈی ڈاکٹر اور علاقے کے کونسلر کےگھر والوں سے ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے ”دعائے حاجات اجتماع “کی دعوت پیش کی ۔ رسالے بھی تحفے میں پیش کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن ملتان،  زون بہاولپور کے علاقے چشتیاں میں ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیاجس میں زون نگران سمیت زون مشاورتوں اور کابینہ نگران اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں کابینہ اور ڈویژن نگران اسلامی بہنوں کو 8 مدنی کاموں کے کارکردگی فارم سمجھائے گئے نیز سافٹ ویئر کارکردگی کا طریقہ کار بھی سمجھایا گیا۔تمام کابینہ اور ڈویژنز کے اہداف مقرر کئے گئے۔تمام ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ اہداف کو پورا کرنے کا اظہار کیا ۔


حضرت علامہ  مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ

کے دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ

دَرزیوں کےبارے میں سُوال جواب

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

83صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2018ء میں تقریباً25ہزار سے زائد چھپچکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اسلامی بہنوں کی مجلس   شارٹ کورسز کے زیراہتمام پچھلے دنوں لاہور ریجن، گوجرانوالہ زون میں کورس ”جنت اور دوزخ کیا ہیں“ گوجرانوالہ زون میں 80 مقامات پر کروایا گیاجن میں16 درجے آن لائن ہوئے ۔


اسلامی بہنوں کی مجلس  شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن لاہور، زون گوجرانوالہ اور حافظ آباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں لاہور ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن کی تشریف آوری ہوئی، حافظ آباد زون کی 8 مدنی کام زون ذمہ دار اسلامی بہن ، شارٹ کورسز زون ذمہ دار اسلامی بہن اور حافظ آباد زون کی کابینہ و ڈویژن و علاقہ شارٹ کورسز ذمہ داراسلامی بہنوں نے اور ان کے علاوہ مدنی کام کی نیت کرنے والی نیو اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی کام کرنے اور متعلقہ شعبے کے متعلق مدنی پھول حاصل کئے۔ ذمہ داریاں ڈکلیر ہوئیں ، مدنی تحائف بھی عطا فر مائے اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں بھی کیں۔ 


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام یوکے کی کابینہ ویسٹ یارکشائر   کے علاقے نیوکاسل(New Castle) میں مدنی حلقے كا انعقاد كيا گیا جس میں16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے مرشد کامل کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ذریعے بیعت ہونے کا ذہن دیا اس کے علاوہ فقہ، شجرہ شریف پڑھنے کی برکات اور مدنی مذاکرے کے سوالات کی دہرائی بھی کی گئی ۔


 اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر اہتمام یوکے کی کابینہ ساؤتھ اور ویسٹ یرکشائر کی علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ جس میں ڈویژن تا ذیلی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

بریڈفورڈ (Bradford)ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور نیکی کی دعوت کس طرح سے دینی ہے اس پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور تمام نکات سمجھائے۔


اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ریجن لاہور، زون گوجرانوالہ ، نارووال کابینہ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں شارٹ کورسز کابینہ ذمہ داراسلامی بہن  نے ڈویژن ذمہ داران کی نیو کورسز کے حوالے سے تربیت فرمائی اور ڈویژن ذمہ دران نے مدنی مشورے میں شرکت کی نیت کی۔