حصولِ علمِ دین میں مصروف طالب
علموں کے لئے ایک رہنماتحریر
تَعْلِیْمُ
الْمُتَعَلِّم طَرِیْقَ التَّعَلُّم
ترجمہ بنام
راہِ علم
اِس کتاب کی چندخصوصیات:
اسلامک ریسرچ سینٹر(مجلس المدینۃ العلمیۃ) نے
اکابرین و بزرگانِ اہلسنت کی مایہ ناز کتب کوحَتَّی الْمَقْدُوْر جدید دور کے تقاضوں کے مطابق شائع کرنے کا عزم کیا
ہے۔ چنانچہ اس کتاب کا ترجمہ بھی اِستفادۂ عامہ کی غرض سے پیش کیا جارہاہے ۔یہ
کتاب نئی کمپوزنگ، احادیث کی حَتَّی الْمَقْدُوْر تخریج، عربی وفارسی عبارات اور اشعار کی درستی، نیز
مآخذ و مراجع کی فہرست کے ساتھ مزین ہے۔’’المدینۃ العلمیۃ ‘‘کے مدنی عُلماء کرام کی یہ محنت قابل ستائش و لائق تحسین
ہے۔ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ان کی یہ پیش کش قبول فرما کر جزائے جزیل عطا فرمائے،
انہیں مزید ہمت اور لگن کیساتھ دین کی خدمت کا جذبہ عطافرمائے۔
120صفحات پر مشتمل یہ کتاب2010ء
سے لیکر7 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً26ہزار500 سے زائد چھپچکیہے۔
اس کتاب کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ
بھی کی جاسکتی ہے۔