عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی نے
1431 ھ مطابق 2010 ء کو باقاعدہ ایک مجلس بنام ”مجلسِ توقیت“قائم کی گئی ۔ اس مجلس
کے تحت چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوں کے درست اوقاتِ نماز اور سحر وافطار بنانے کے
ساتھ ساتھ علمِ توقیت کو بھی فروغ دینے کا
کام جاری ہے۔مجلس توقیت کی کارکردگی کے مطابق گزشتہ سال کئے گئے دینی کام کی
تفصیلات ملاحظہ کریں:
2020ءکی اجمالی کارکردگی: (1)70شہروں
کے اوقاتُ الصَّلوٰۃ کے نقشے بنائےگئے (2)500مقامات
کےاوقات سحروافطار پر کام ہوا (3)1ہزار
کے قریب مساجدکی قبلہ ڈریکشن کے نشانات لگائے گئے (4)100سےزائدمساجدکی ڈیجیٹل کلاک میں درست
اوقات الصلوۃ انسٹال کروائےگئے (5)پانچ توقیت کورسزہوئےجن میں 1100کے قریب
طلبہ شریک ہوئے (6)علم توقیت کی دوکتابوں پرکام کیاگیا (7)ویب
سائٹ نئے انداز میں تیار کروائی گئیں۔
2020ءکی تفصیلی کارکردگی اور2021ء کے اہداف:(1)اوقاتِ
نماز نقشے :٭ملک وبیرون ملک70شہروں کے نمازکے اوقاتُ الصَّلوٰۃ نقشے بنائے گئےاور50 پراشاعتی کام مثلا کورل ڈراوغیرہ کرکے مکتبۃ
المدینہ کو بھیجاگیا ۔٭اس سال 72شہر وں کےنمازکے اوقاتُ الصَّلوٰۃ نقشے بنائےجائیں گے ۔ (2)اوقاتِ
سحروافطار :٭ماہ ِ رمضان اوراس
سے قبل دوتین ماہ میں ملک وبیرون ملک کے 500
مقامات کے اوقات سحروافطار ترتیب دئیےگئےاورکورال کا کام کرکے واٹس
ایپ، ٹیلی گرام اور فیس بک پر اپ لوڈ کر کے لاکھوں اسلامی بھائیوں تک پہنچانےکی
کوشش کی گئی۔٭اس سال ایپلی کیشن کے لئے 500 شہروں کے اوقات سحرو افطار کا ڈیٹا تیار
کیاجائے گااور800 اوقات سحرو افطار جاری
کئے جائیں گے ۔ (3)مساجدکی قبلہ ڈریکشن: انٹرنیٹ اورسائے کی مدد سے 960 مساجد کے قبلہ ڈریکشن کے نشانات لگائے گئے۔91 سے زائد مساجد میں جاکر وزٹ بھی کیاگیا۔٭اس سال 1200سے زائد مساجد کے سمت قبلہ کا نشانات لگانے
کا ہدف ہے۔ (4)ڈیجیٹل
کلاک:100سے زائدمساجدکی ڈیجیٹل
کلاک میں درست اوقاتُ الصَّلوٰۃ انسٹال کئےگئے ،سینکڑوں اسلامی بھائیوں کی اس
سلسلے میں رہنمائی بھی کی گئی۔٭اس سال 112سے زائد گھڑیوں میں اوقات کی انسٹالیشن کروانی ہے۔ (جو پہلے شہروں کے ڈیجیٹل اوقات تیار ہو چکے ہیں
ایک دن میں ہم پانچ گھڑیوں کی انسٹالیشن کرسکتے ہیں اور جن کے نیو تیار کرنے پڑیں ایک
ہفتے کے اندر ہم تیار کر کے انسٹال کر سکتے ہیں)۔ (5)توقیت کورسز:٭بالمشافہ تین دن کا ایک کورس کراچی میں ہوا،جس میں70طلبہ شریک ہوئے۔ ٭آن
لائن تین کورسزہوئے ،جن میں ایک ہزارطلبہ
تھے ۔٭ابھی تحقیقی درجے کاکورس بذریعہ انٹرنیٹ جاری ہے جس میں الجامعۃ الاشرفیہ ہند کے کئی فارغ التحصیل علمابھی شامل ہیں
۔
(6)و
یب سائٹ: ویب سائٹ نئے انداز میں تیار کروائی گئی۔ ایک مکمل
علم توقیت کورس اورمزید 15 ویڈیو اپلوڈ کی گئیں ۔ شب روز پر مجلس کا تعارف اپلوڈ کروایا
اور مجلس کا بیج تیار کروایا۔ اس سال 200 شہروں کے نقشہ اوقات نماز PDF میں اپلوڑ کئے جائیں گے (7)کتب توقیت:مجلس اجرائے کتب ورسائل کی اجازت سے خلیفہ اعلیٰ
حضرت ملک العلماء علامہ ظفرالدین بہاری رحمۃاللہ علیہ کی کتاب توضیح التوقیت اورشعبے کی کتاب رہنمائے توقیت پر کام ہوا،اِنْ شَآءَ اللہاس سال یہ دونوں کام مکمل ہوجائیں گے ۔
شعبہ اوقاتُ
الصَّلوٰۃ سےمتعلق مزیدمعلومات کے لیے اس واٹس اپ نمبر پر رابطہ کریں:0317-7799718