دعوت اسلامی کے ڈیپارٹمنٹ آف اسپیشل پرسنز کے زیر اہتمام نیو ملتان اشاعت الاسلام مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد میں شہیدان دعوت اسلامی کے لئے ایصال ثواب کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا  جس میں مدرسے کے طلباء نے فاتحہ خوانی کی ۔

اس موقع پر مبلغ دعوت اسلامی و رکن ریجن ملتان اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ مولانا آصف مدنی عطاری نے بیان فرمایا اور اس کے بعد شہیدان دعوت اسلامی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی )

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  ملتان زون، گلگشت کابینہ کے علاقے بستی آرائیاں سورج میں اسپیشل پرسنز میں مدنی حلقہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں نے شرکت کی ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے فکر آخرت کے موضوع پر بیان فرمایا اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی رکن کابینہ گلگشت کابینہ فلک شیر عطاری نے کی۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلا م آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور شعبہ کفن دفن کی شراکت سے ہوا ۔ اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے غسل میت کا طریقہ کار ، کفن دینے کاطریقہ کار سیکھایا گیا جس میں رکن زون گوجزانوالہ محمد احسان الحق عطاری نے خصوصی شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ٹھل اور اس کے اطراف میں اسپیشل ہرسنز میں  دینی کاموں کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی و رکن زون سکھر محمد زاہد عطاری نے شرکت کی۔ اس دوران اسپیشل اسلامی بھائیوں میں مدنی حلقہ بھی ہوا جس میں انہیں قرآن پاک کی زیارت کروائی گئی اور اشاروں کی زبان میں قرآن پاک کی عظمت کے حوالے سے مدنی پھول دیئے گئے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام فیضان مدینہ برہان نزد اٹک میں نارمل افراد (بولنے اور سننے والے افراد)کے لئے 12 دن کا اشاروں کی زبان کے کورس کا آغاز کر دیا گیا جس میں شرکا کورس کو تقریبا 1500 اشارےسکھائے جائیں گے جس کی مدد سے کورس کے شرکا اسپیشل اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت د ے سکیں گے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)


تفصیل

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں رکن ریجن کراچی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد عمران عطاری اور جمیل عطاری معاون رکن ریجن نے کراچی ریجن کے بلائینڈ اسلامی بھائیوں کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا ۔

مشورے میں مبلغ دعوت اسلامی نے شعبے میں 12 دینی کام بڑھانے اور رمضان المبارک کی تیاریاں کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جس پر اسلامی بھائیوں نے اپنے اپنے اہداف پیش کئے،اس مشورے میں محمد سمیر ہاشمی عطاری سمیت دیگر ذمہ داران اسلامی بھائی بھی موجود تھے ۔( محمد سمیر عطاری اسلام آبادمیڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کے  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام فیصل آباد کے علاقے احمد آباد فیروز شاہ میں نابینا افراد کے لیے جامعۃ المدینہ کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب ہوئی جس میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے خصوصی شرکت کی اور بیان فرمایا۔

اس موقع پر نگران شعبہ اسپیشل پرسنز پاکستان محمد حنیف عطاری،محمد سلطان عطاری رکن ریجن فیصل آباد اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر ذمہ دران بھی موجود تھے۔(محمد سمیر عطاری اسلام آباد، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیراہتمام ملتان کے علاقے وہاڑی کالونی  میں اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں گونگے بہرے نابینا اور معذور افراد نے شرکت کی۔

اجتماع میں رکن ریجن ملتان مولانا آصف عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں بیان کیا۔ اس موقع پر اوراد عطاریہ کے زیر اہتمام مدنی بستہ بھی لگایا گیا جس میں گونگے بہرے اور نابینا افراد کو تعویذات دئیے گئے۔(محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


فیضان مدینہ چنیوٹ کےہفتہ وار اجتماع میں جہاں نارمل افراد نے شرکت کی وہیں پر اسپیشل پرسنز )گونگے بہرے اور نا بینا افراد) نے بھی شرکت کی۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اجتماع میں مدنی حلقہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز )گونگے بہرے اور نا بینا افراد) شریک ہوئے۔ اشاروں کی زبان میں اجتماع کی ترجمانی رکن زون غلام مصطفی عطاری چینوٹ نے کی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام اسپیشل پرسنز کے لیے اجتماع ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز ( گونگے بہرے اور نابیناافراد) نے شرکت کی ۔

اجتماع میں رکن ریجن محمد عمران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی نے بیان کیا ۔ اس اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی رکن زون محمد شاہد عطاری نے کی۔ اجتماع محمد جمیل عطاری اور دوسرے ذمہ داران دعوت اسلامی بھی شریک ہوئے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی کے زیر اہتمام کمالیہ میں نابینا افراد کا مدرسۃ المدینہ کے افتتاح کی تقریب ہوئی جس میں  دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن مولانا حاجی رفیع عطاری نےخصوصی شرکت کی۔اس موقع پر محمد سلطان عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

رکن شوری حاجی رفیع عطاری نے قرآن پاک پڑھنے اور حفظ کرنے کی فضیلت پر بیان کرتے ہوئے لوگوں کو بتایا کہ اس مدرسے میں خصوصی(نابینا) افراد کو مفت تعلیم اور رہائش دی جائے گی۔تقریب کے آخر میں رکن شوری حاجی رفیع عطاری نےشجرکاری مہم میں حصہ ملاتے ہوئے پودا بھی لگایا ۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

03 مارچ 2021ء بروز بدھ فیضان مدینہ اسلام آباد میں اسٹوڈنٹس اجتماع ہوا جس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی عمران عطاری سلمہ الباری نے بیان فرمایا جس میں کثیر تعداد میں اسٹوڈنٹس نے شرکت کی وہیں کثیر تعداد میں اسپیشل (گونگے،بہرے اور نابینا افراد) پرسنزنے بھی شرکت کی ۔

رکن ریجن سید عمیر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے نگران شوری کے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام بستہ بھی لگایا گیا ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)