20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر
اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11میں 12 دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس منعقد
کیا گیاجس میں کافی عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکاکو اشاروں
کی زبان سکھانے کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز کے درمیان دینی کام کرنے کا طریقہ بھی سکھایا
نیز معلم کورس بدر عطاری نے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)