اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان کے علاقے لالیاں ضلع چنیوٹ میں اسپیشل پرسنز کے لئے ماہانہ  سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کافی تعداد میں اسپیشل پرسنز کی شرکت رہی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی گئی۔بعدازاں اسپیشل پرسنز کے درمیان مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب ’’باتصویر نماز‘‘ اور ’’آئیے وضو سیکھئے‘‘ تقسیم کی گئی۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دار پنجاب سیّد عمیر ہاشمی عطاری، ڈویژن ذمہ دار فیصل آباد شاہد عطاری اور چنیوٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام مصطفی عطاری موجود تھے۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکزفیضان مدینہ کراچی  میں 12دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس ہوا جس کی اختتامی نشست میں مرکزی مجلس شوری کے رکن ابو ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے شرکائے کورس کی اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور اچھی اچھی نیتیں کروائیں۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے شرکا کے درمیان اسناد بھی تقسیم کیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت  ذمہ داراسلامی بھائیوں نے ساہیوال ڈویژن کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں) کے صدر سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اسپیشل ایجوکیشن اسکول ساہیوال کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسکول پرنسپل سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا نیز اسپیشل بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا۔اسی طرح ذمہ داران کی DEOاسپیشل ایجوکیشن سے بھی ملاقات ہوئی، ذمہ داران نے DEO کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی قاری ایاز عطاری نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ سادات مسجد ریشم گلی لاڑکانہ سندھ مدنی قافلے میں سفر کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے اسپیشل پرسنز سمیت ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں میں عملی طور پر شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں فیصل آباد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں احسن انداز سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ڈیپارٹ اسپیشل ایجوکیشن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DOفیصل آبا د اسپیشل ایجوکیشن عبد الستار سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ای میٹنگ ہوئی جس میں اسپیشل پرسنز کے اسکولز میں درخت لگانے اور مختلف پروگرامز میں اسپیشل پرسنز نیز ٹیچرز کی ٹریننگ کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار احمد اویس عطاری اور  پنجاب اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار حافظ محمد یاسر عطاری موجو دتھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل ایجو کیشن سینٹر قصور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی۔

اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار محمد سہیل عطاری نے پرنسپل کو دعوت اسلامی اور اسپیشل پرسنز کا تعارف کرواتے ہوئے 27نیک اعمال والا رسالہ دکھایا جس پر انہوں نے اظہار مسرت کیا۔بعدازاں ذمہ دار نے پرنسپل کو اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ بھی کروائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز(گونگے اوربہرے اسلامی بھائیوں) کے ہمراہ صوبۂ سندھ کے شہر حیدرآباد لطیف آباد نمبر 4 کی ایک مسجد میں رات اعتکاف کیا۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ وقار حسین عطاری نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے اشاروں کی زبان میں نماز کی پابندی کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز کے صوبۂ پنجاب ذمہ دار سیّد عمیر ہاشمی عطاری اور پنجاب اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار حافظ محمد یاسر عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن سینٹر چک جھمرہ کاوزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس کے درمیان اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔ بعدازاں اسٹوڈنٹس کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا رسالہ’’آئیے وضو کریں‘‘ تحفے میں دیا گیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت  ڈویژن گوجرانوالہ سے اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں) کا مدنی قافلہ گجرات کی طرف روانہ ہوا۔

دورانِ مدنی قافلہ اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئے سنتیں و آداب سکھانے کا سلسلہ رہا۔اس مدنی قافلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار احسان عطاری اور ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ دار وقاص عطاری نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


24 فروری 2022 ء کو میر پور خاص میں شعبہ اسپیشل پرسنز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  ڈویژن شعبہ ذمہ دار ڈسٹرکٹ و کابینہ ذمہ داران اور شعبہ رابطہ بالعلماء کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

سرکاری ڈویژن نگران حافظ زین عطاری نے شعبہ رابطہ بالعلماء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے ۔(رپورٹ: شایان عطاری آفس ذمہ دار ڈویزن نگران ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  کے تحت راولپنڈی میں اسپیشل پرسنز کے ڈیف کلب کے افتتاح کے موقع پر اجتماع ہوا جس میں اسلام آباد سٹی ذمہ دار سلیمان عطاری نے بیان کیا اور قرآن خوانی ہوئی ساتھ ہی اشاروں کی زبان میں دعا بھی کروائی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)