دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کالا باغ میانوالی کے بچوں نے چوک درس میں شرکت کی ۔ اس موقع پر رکن ریجن اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد محمد سلطان عطاری  نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

بعد نماز مغرب سلطان عطاری نے مدنی پھول بیان فرمایا اور بچوں کی دینی اور اخلاقی تربیت فرماتے ہوئے پیش آنے والے مسائل کا حل بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے معاون نگران و نگران نابینا افراد قاری محمد خالد عطاری کا لانڈھی اور کورنگی کابینہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نابینا اسلامی بھائیوں اور ان کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کیں۔

بعد ازاں ذمہ داران نے مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کی بلڈنگ کا وزٹ کیا ۔ اس موقع پر فیضان عطاری اور رکن ریجن کراچی محمد جمیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام حیدر آباد میں ماہانہ اجتماع ہوا جس میں اسپیشل افراد (گونگے، بہرے اور نابیناافراد) نے شرکت کی۔ رکن ریجن حیدر آباد محمد حسین شاہ عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی رکن زون سکھر محمد زاہد عطاری نے کی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےدعوتِ اسلامی کے  زیر اہتمام گزشتہ دنوں میاں چنوں میں گونگے بہرے اور نابینا افراد کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغ دعوت اسلامی و نگران کابینہ یوسف عطاری نے بیان کیا۔ اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی رکن زون ساہیوال محمد زبیر عطاری نے کی۔اس موقع پر کثیر تعداد میں اسپیشل اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں  ملتان زون کی کینٹ کابینہ میں مدنی قافلہ ہوا جس میں گونگے بہرے اور نابینا افراد نے شرکت کی۔اس مدنی قافلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری نے خصوصی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں نگران محمد حنیف عطاری نے ملتان  کا نواں کے علاقے میں قائم مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا جس میں انہوں نے بچوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے حوالے سے تعارف پیش کیا اور ان کو اشارے بھی سکھائے۔ اس موقع پر رکن زون ملتان مولانا محمد آصف عطاری مدنی نے بھی شرکت کی۔ (رپورٹ:محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں نابینا افراد اور ان کے سرپرستوں کے درمیان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں قاری محمد خالد عطاری معاون نگران مجلس و نگران نابینا افراد نے خصوصی شرکت کی اور اپنے مدنی پھولوں سے نوازا۔ اس مدنی مشورے میں جمیل عطاری ، فیضان عطاری اور دیگر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ (رپورٹ:محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  حیدر آباد ریجن کے زون ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں رکن ریجن حیدرآباد محمد شاہ حسین عطاری نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور اسلامی بھائیوں کو نئے اہداف دئیے۔ (رپورٹ:محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ کوئٹہ میں ہوا جس میں کثیر تعداد میں گونگے بہرے نابینا افراد سمیت معاون نگران مجلس و اسپیشل پرسنز برائے نابینا کے نگران محمد خالد عطاری نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے ہمراہ علاقائی دروہ برائے نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا جس میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے حاضرین کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیا ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام نیو کراچی احسن آباد کابینہ میں یوم تعطیل اعتکاف کا سلسلہ ہوا جس میں اسپیشل اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔یوم تعطیل اعتکاف میں رکن ریجن محمد عمران عطاری، معاون رکن ریجن محمد جمیل عطاری ، فیضان عطاری اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ)

میر پور کشمیر میں جاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اشاروں کی زبان کے کورس میں نگران میرپور کشمیر زون سید ریاض باپو عطاری کی خصوصی آمد ہوئی۔  اس موقع پر انہوں نے اشاروں کی زبان کے کورس کے شرکاء کو اپنے مدنی پھولوں سے نوازا اور ان کو دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت بھی کی۔ اس موقع پر رکن ریجن اسلام آباد سید عمیر ہاشمی عطاری اور رکن زون میر پور سلمان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام اسپیشل اسلامی بھائیوں کے لیے کبیر والا میں اجتماع ہوا جس میں نگران کابینہ کبیر والا نے نماز کی پابندی اور حسن اخلاق کے موضوع پر خصوصی بیان  کیا۔ رکن ریجن فیصل آباد محمد سلطان عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے اس بیان کی اشاروں کی ترجمانی کی۔ اجتماع کے آخر پر اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے خصوصی دعا مولانا آصف مدنی رکن زون ملتان اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے کروائی ۔ (محمد سمیر عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)