دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےدینی کاموں کے سلسلے میں  لاڑکانہ شہر میں اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار مدنی مذاکرے اور ایک ماہ کے مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

اس کے علاوہ ڈویژن ذمہ دار مصری خان عطاری نے ڈویژن نگران عقیل عطاری سے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کے بارے میں مشاورت کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کا جائزہ لیا نیز انہیں بڑھانے کے حوالے سے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔مزید اس دوران اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد بنانے کے سلسلے میں چند اہم نکات پر مشاورت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)