دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی زیرِ نگرانی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہورمیں 63 دن  کے مدنی تربیتی کورس میں شرکا کی تربیت ورہنمائی کا سلسلہ جاری ہے۔

پچھلے دنوں اس کورس میں نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری نے شرکاکے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شعبے کا تعارف پیش کیا اور چند اشارے بھی سکھائے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت 23ستمبر2021ءبروزجمعرات عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی۔

اس دوران نگرانِ شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے اجتماع میں بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرتے ہوئے شرکا کی تربیت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


بہاولپور زون کی لودھراں کابینہ میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں نگرانِ شعبہ Physically disabled peoples(جسمانی طور پر معذور لوگ) کا ذمہ داران کے ہمراہ جانا ہوا جہاں انہوں نے پرنسپل اورٹیچرز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر نگرانِ شعبہ Physically disabled peoples خالد محمود عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی) کا تعارف پیش کیا اور معذور افراد کے اداروں کی معلومات پر گفتگو کی۔

بعدازاں ذمہ داران نے دینی حلقے کا اہتمام کیاساتھ ہی شجرکاری کا بھی سلسلہ کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت ذمہ داران نے پاکستان ایسوسی ایٹ آف بلائینڈ کا وزٹ کیا۔

اس دوران کراچی ریجن نابینا افرادکےرکن جمیل عطاری نےوہاں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے نیکی کی دعوت دی اور شعبے کا تعارف پیش کیانیز دینی حلقے کا بھی اہتمام کیا گیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی زیرِ نگرانی گزشتہ دنوں کراچی ریجن میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں نگرانِ نابینا افراد پاکستان قاری محمد خالد عطاری، نگرانِ اسپیشل ایجوکیشن محمد عمیر ہاشمی عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ محمد سمیر ہاشمی عطاری، رکن کراچی ریجن عمران عطاری سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کےکراچی ریجن ذمہ داران سےدینی کاموں کے حوالے سے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طےکئے نیز شعبے میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول دیئے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں لیاقت آبادکراچی میں ایک اسپیشل پرسن اسلامی بھائی سخت بیمار تھے جن کی عیادت کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ اسپیشل اسلامی بھائی سے عیادت کی اور ان کی صحت یابی کے لئے دعا کروائی ۔

نگرانِ شعبہ کے ہمراہ رکنِ ریجن کراچی عمران عطاری ،وسیم عطاری اور بلال عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)زیرِ نگرانی ا سپیشل ایجوکیشن سینٹر کبیر والا ملتان میں دینی حلقے کا سلسلہ ہوا۔اس موقع پر رکنِ زون ملتان مولاا محمد آصف عطاری مدنی نے اشاروں کی زبان میں بیان کرتے ہوئے ا سپیشل (گونگے بہرے)بچوں کی تربیت کی نیز اُنہیں اساتذہ کے ادب اور غسل کے فرائض بھی بیان کئے گئے۔(رپورٹ: محمد سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے پچھلے دنوں نابینابچوں کے اسکول نور العلم اکیڈمی میمن کالونی کا وزٹ کیاجہاں نگرانِ اسپیشل ایجوکیشن محمد عمیر ہاشمی عطاری نے پرنسپل سے ملاقات کی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ( دعوت اسلامی) کا تعارف پیش کرتے ہوئے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ اشاروں کی زبان اوربریل لینگوئج بکس تحفے میں دیئے۔

بعدازاں شجرکاری کا بھی سلسلہ ہوا ، پرنسپل نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا۔(رپورٹ: محمد سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں حافظ آباد کابینہ میں شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترکیب کی گئی جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز(گونگے، بہرے) نے شرکت کی۔

اس مدنی مذاکرے میں اسپیشل اسلامی بھائیوں کے لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرنے والے مبلغ ِدعوت اسلامی و رکن زون گوجرانولہ احسان الحق عطاری تھے۔(رپورٹ: محمد سمیرہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل اسلامی بھائیوں کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد کیاگیا جس میں اسپیشل پرسنز (ڈیف،نابینا اور معذور اسلامی بھائیوں)نے شرکت کی۔

اس دوران نگران شعبہ محمد حنیف عطاری نے اسپیشل اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے سنتوں بھرا بیان کیا نیز نگرانِ اسپیشل ایجوکیشن سیَّد عمیر عطاری نےاس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کےزیرِ نگرانی اسپیشل ایجوکیشن اسکول فور بلائنڈ شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (اسپیشل ایجوکیشن ) ملتان،پرنسپل محمد طاہر اور دیگر اسٹاف نے شرکت کی۔

اس سلسلے میں پر نگران کابینہ شاہ رکن عالم محمد ذیشان عطاری نے ’’درودِ پاک کی فضیلت‘‘ پرسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نابینابچوں میں صبر کے فضائل بھی بیان کئے ۔

مزید رکن زون ملتان محمد آصف عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کے لئے اشاروں کی زبان میں ترجمانی اور آخر میں دعا کا سلسلہ کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےشعبہ  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت ایسٹ ملیر زون میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں میں مختلف دینی کاموں کا سلسلہ ہواجس میں مسجد درس اورچوک درس سمیت دیگر دینی کاموں کاشیڈول رہا ۔

اس کے علاوہ ایک اسلامی بھائی کے گھر دینی حلقے کا بھی انعقاد کیا گیاجس میں کافی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی نیز اس موقع پر رکنِ کراچی ریجن عمران عطاری اور رکن زون ایسٹ ملیر محمد وسیم عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)