.jpeg)
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کے ذمہ داران رکنِ زون واہ کینٹ محمد بدر عطاری اور رکنِ کابینہ منڈی بہاؤالدین سلمان عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اٹک
شہر میں واقع اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیا۔
اس دوران ذمہ داران نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے اسٹاف، اساتذہ اوراسٹوڈنٹس سے ملاقات کی نیز اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا۔
رکنِ زون نے اسٹوڈنٹس کے درمیان والدین اوراساتذہ کا ادب واحترام کرنے کے حوالے
سے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے اُن کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)

گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ذمہ دار محمد آصف عطاری نے دینی کاموں کے
سلسلے میں کہکشاں اسپیشل چلڈرن اسکول اینڈ
کالج بہادر پور ملتان کا وزٹ کیا۔
رضائے مصطفٰی مسجد کے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت

دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی ایسٹ ملیر زون کی لانڈھی کابینہ
میں قائم رضائے مصطفی مسجد میں ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
اسپیشل پرسنز سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس سنتوں بھرے اجتماع میں ہونے والے بیان کی رکنِ
زون ایسٹ وسیم احمد عطاری نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور اسپیشل پرسنز کی
تربیت ورہنمائی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)
.jpeg)
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
کے تحت جامع مسجد لشکر دین حویلی لکھا ضلع
اوکاڑہ فیصل آباد میں اسپیشل پرسنز کے لئے
سنتوں بھرااجتماع منعقد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز(گونگے
اور بہرے افراد) نے شرکت کی۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت ملتان زون کے رکن محمد آصف عطاری نے دینی کاموں
کے سلسلے میں جامعۃ المدینہ سمیجہ آباد میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔

سلسلہ سہروردیہ کے عظیم
روحانی پیشوا ابوالفتح شاہ رکنِ الدین رحمۃ اللہ
علیہ کے 708 ویں
عرس کے موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت بُک اسٹال لگایا گیاجس میں بریل و سائن لینگویج
کے رسائل بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد
نے اس بک اسٹال کاوزٹ کیا اوردعوت اسلامی کی اسپیشل پرسنز کے لئے کی گئی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایک مدنی قافلہ اٹک کے گاؤں شکر درہ میں گیا جہاں انہوں نےمقامی
اسلامی بھائیوں کے درمیان نیکی کی دعوت کا
سلسلہ کیا۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے اسپیشل
پرسنز کے ہمراہ چوک درس دیتے ہوئے انہیں
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی
دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث
الدین)
.jpeg)
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پنجاب پاکستان
کے شہر پاکپتن میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس اسپیشل پرسنز(گونگے اور بہرے) سمیت
مقامی اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت
کی۔
اس دوران اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کی اشاروں کی زبان میں رکنِ زون ندیم عطاری نے ترجمانی کی۔اجتماع کے اختتام پر
نگرانِ شہر حافظ امین عطاری نےاسپیشل
پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے تحت راہِ خد میں سفر کرنے والے مدنی
قافلوں میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث
الدین)

پنجاب پاکستان کے قصبے گیلے والاضلع لودھراں میں
قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ میں پچھلے دنو
ں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس
میں اسپیشل پرسنز سمیت مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی تربیت ورہنمائی کے لئے رکنِ ملتان ریجن
عابد عطاری نے اجتماع کی اشاروں کی زبان
میں ترجمانی کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث
الدین)
اسپیشل ایجوکیشن ملتان ریجن ذمہ دار کی APS اسپیشل ایجوکیشن کالج
ملتان کا وزٹ

گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کےتحت اسپیشل
ایجوکیشن ملتان ریجن کے ذمہ دار محمد
آصف عطاری نےدیگر ذمہ داران کےہمراہ APS اسپیشل
ایجوکیشن اسکول و کالج ملتان کینٹ کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پرنسپل و اسٹاف سےملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دارن نےپرنسپل سمیت اسٹاف کےہمراہ
ایک میٹنگ کی جس میں انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے دینی کاموں کا
تعارف پیش کیا۔
بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نےانہیں
مکتبۃالمدینہ کے رسائل تحفے میں دیئےجس پرنسپل وا سٹاف نےاظہارِمسرت کرتےہوئے دعوت
اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
گورنمنٹ ایمرسن یونیورسٹی ملتان کےنابینا طلباء سے ملتان
ریجن کے ذمہ دار محمد آصف عطاری کی ملاقات

دعوت
اسلامی کے ذیلی شعبے اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملتان ریجن کے ذمہ دار محمد آصف
عطاری نے گورنمنٹ ایمر سن یونیورسٹی بوسن روڈ گلگشت کالونی ملتان نابینا طلبہ کے
ہاسٹل کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے ہاسٹل میں موجود نابینا طلبہ سے ملاقات کی۔
محمد
آصف عطاری نے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا نابینا افراد میں کام کرنے کے حوالے
سے بریف کرتے ہوئے برئیل بکس اور مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کا تعارف پیش
کیاجس پر طلبہ نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا اور امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی درازیٔ
عمر بالخیر کے لئے دعا کی۔
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کراچی گڈاپ کابینہ انگارہ
گوٹھ میں یوم تعطیل اعتکاف کا سلسلہ ہوا جس میں گونگے، بہرے اور نابینا افراد سمیت
متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
یوم
تعطیل اعتکاف میں اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنےسکھانے کا دینی حلقہ ہوا جس کی اشاروں
کی زبان میں ترجمانی کی گئی۔ بعد ازاں اسپیشل پرسنز نے علاقائی دورہ بھی کیا جس
میں مقامی اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: محمد
سمیر ہاشمی عطاری، اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی)