مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد حیدر آباد میں
اسپیشل پرسنز کے لئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام
دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے عالمی مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ کراچی (سندھ) میں مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں شیخ
طریقت امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول
کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔
اسی سلسلے میں مدرسۃ المدینہ برائے نابینا
افرادحیدر آباد میں اسپیشل پرسنز کے لئے مدنی مذاکرہ دیکھنے کا اہتمام کیا گیا جس
میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کے صوبائی ذمہ دار سندھ
محمد عابد حسین عطاری بھی موجود تھے، بعدازاں انہوں نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز سے
ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے نیک اجتماعات میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)