باچا خان چوک اسٹیشن روڈ حیدرآبادکے  ڈیف کلب میں گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہواجس میں اسپیشل پرسنز سمیت صوبہ سندھ ذمہ دار عابد حسین عطاری اور حیدر آباد ڈویژن ذمہ دار وقار عطاری نے شرکت کی۔

اس دوران عابد حسین عطاری نے اسپیشل پرسنز کے درمیان اشاروں کی زبان میں ’’جھوٹ بولنے کی سزا‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرابیان کرتے ہوئے پیارے آقاﷺ کی پانی پینے کی سنتیں و آداب سکھائے۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ نگران محمد زاہد عطاری نے نگران کابینہ حافظ عثمان عطاری، اسپیشل پرسنزذمہ دار محمد جاوید عطاری اور ڈویژن سرگودھا ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری کے ہمراہ مدرسۃ المدینہ برائے نابینا کالاباغ کاوزٹ کیا جہاں انہوں نے بچوں سے ملاقات کی۔

اس دوران سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں نگرانِ ڈسٹرکٹ (میانوالی )نے بچوں کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے نابینا بچوں کو نمازِتہجد پڑھنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل رضا عطاری نے ڈسٹرکٹ ویسٹ اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کا ذہن دیا جس کی اشاروں کی زبان میں وسیم عطاری نے ترجمانی کی۔

بعدازاں رکن ِشوری ٰنے ایک بیمار اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور اُس کی عیادت بھی فرمائی۔اس موقع پر کراچی کے عمران عطاری، معاون جمیل عطاری اور وسیم عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اے سی آفس پتوکی ضلع قصور میں دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مرکزی مجلس ِشوری ٰکے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

اس اجتماعِ پاک میں دیگر اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی۔ اس دوران اشاروں کی زبان میں لاہور ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز محمد علی عطاری اور سہیل عطاری نے بیان کی ترجمانی کی۔ اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار نگران ِشعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور ابرار عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں  اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس منعقد ہوا جس معلم بدر عطاری نے شرکائےکورس کو اشاروں کی زبان میں نعت ،بیان ،ذکر ،دعا اورصلوۃ وسلام پڑھنے کا طریقہ سیکھایا ۔

اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز میں 12دینی کام کرنے کے حوالے سےذہن سازی کی۔بعدازاں ڈسٹرکٹ نگران یعقوب عطاری ،وقاص عطاری ،احسان عطاری اور بدر عطاری نے کورس کرنے والے شرکاکے درمیان تحائف تقسیم کئے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سرگودھا ڈویژن کا دورہ  کیا جن میں نگران ِاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور صوبہ پنجاب ذمہ دار سیّد عمیر ہاشمی عطاری شامل تھے۔

اس دوران انہوں نے سرگودھا ڈویژن ذمہ دار ابوبکر عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیاجس میں نگران شعبہ اور صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سےذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ بعد ازاں نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد عادل عطاری نے بھی ذمہ داران سے اہم امور پر مشاورت کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ دارنگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں سمسانی کھوئی جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سیکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اُن کی تربیت و رہنمائی کی اور اسپیشل پرسنز کو تحائف دیئے۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دارپنجاب محمد عمیر ہاشمی عطاری، ڈویژن ذمہ دار لاہور محمد علی عطاری اور شعبہ ذمہ دار اسپیشل ایجوکیشن احمد اویس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:ابرار حسین عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ابراہیم حیدری کراچی میں اسپیشل پرسنز کے لئے یومِ تعطیل اعتکاف منعقد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت ذمہ داران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

اس اعتکاف میں مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن حاجی فضیل رضا عطاری کی آمد کا سلسلہ رہا۔اسپیشل پرسنز نے رکنِ شوری کے ہمراہ چوک درس میں شرکت کی۔بعدازاں رکنِ شوری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس موقع پر کراچی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عمران عطاری، جمیل عطاری معاون، شاہد عطاری اور بلال عطاری سمیت دیگراہم ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں نصیر آباد ڈویژن کے ڈیرہ مراد جمالی ڈسٹرکٹ بلوچستان کا دورہ کیا جہاں بلوچستان صوبائی ذمہ دار شاہ حسین عطاری نے ارباب عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں سمیت ان کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ صحبت پور ڈسٹرکٹ کا شیڈول رہا جہاں صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کے درمیان چوک درس کا اہتمام کیا۔ بعدازاں جعفر آباد ڈسٹرکٹ میں مختلف اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں سے ان کی دوکان پر جا کر ملاقات کا سلسلہ رہا۔ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

مزید اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بھی لگایا گیا جس میں انہوں نے بھر پور انداز سے شرکت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز کے ہمراہ تین دن کا مدنی قافلہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  پاکپتن سے اڈا رنگ شاہ رحمت العالمین مسجد چک نمبر 1ای بی عارف والا میں سفر پر روانہ ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت بلائنڈ اور اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں )نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ معاون رکنِ زون محمد ندیم عطاری نے قافلے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں وضو، غسل، نماز کی شرائط و فرائض اور آقا کریم ﷺ کی بہت سی سنتیں اشاروں کی زبان میں سکھائیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکپتن میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول سمیت اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے میں اشاروں کی زبان میں اس اجتماع ِ پاک کی ترجمانی کی۔بعدازاں پاکپتن شریف کے نگرانِ کابینہ مولانا فریاد عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے ہوئے انہیں پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسپیشل پرسنز نےسفر کی نیتیں بھی کیں۔اس موقع پر نگرانِ کابینہ نے اسپیشل پرسنز کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی دوعاؤں سے بھی نوازا۔(رپورٹ:محمد ندیم عطاری معاون رکن زون شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ضلع پاکپتن شریف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےسرگودھا ڈویژن ذمہ دار ابو بکر عطاری نے اسپیشل پرسنز  کے درمیان دینی کاموں کے سلسلے میں بھلوال شہر ضلع سرگودھاکا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئےسیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شہر ذمہ دار محمد شعیب عطاری اور ڈویژن سرگودھا ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے اسپیشل پرسنز کو اشاروں کی زبان میں نماز کی شرائط یاد کروائیں۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ بعدازاں اسپیشل پرسنز کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)