پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کےاسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کےتحت عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنزکےذمہ داراسلامی بھائیوں کی میٹنگ ہوئی جس میں مرکزی مجلس شوری ٰکے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری نے اسپیشل پرسنز میں  دینی کام کرنے کے حوالے سے کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

نگران شوریٰ نے جسمانی طور پر معذور عاشقان رسول کی سہولت کےلئےتمام مدنی مراکز میں ریمپ بنوانے،اسپیشل وضو خانے، استنجاخانے اور ان کے لئےہر مدنی مرکز میں ویل چئیر رکھوانے کے حوالے سے اہم نکات پرتبادلۂ خیال کیا۔

نگرانِ شوریٰ کامزیدکہناتھا کہ دعوتِ اسلامی نے اب تک تقریباً 500 اسپیشل پرسنز کو ملازمت دی ہوئی ہے اورانشاءاللہ عزوجل مزید اسپیشل پرسنز کو ملازمت کے مواقع دیئےجائیں گے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ منعقدکیاگیاجس میں شعبہ ذمہ داران نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کی تربیت کرتےہوئےشعبےکےدینی کاموں کافالواپ لیا۔

اس کےعلاوہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئے بریل لینگوئج میں نیو بک’’جنات کا بادشاہ‘‘کے حوالے سے اپڈیٹ کیاگیا اور اشاروں کی زبان میں نیو بک’’باتصویر نماز دوسرا حصہ‘‘کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔اس موقع پر نگرانِ اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری سمیت دیگراہم ذمہ داران بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں I-8 سیکٹراسلام آباد میں اسلام آباد اور روالپنڈی ڈیف ایسوسی ایشن کی جانب سے میلاد النبی ﷺکے سلسلے میں اجتماعِ میلادمنعقد ہواجس میں اسپیشل پرسنزسمیت دعوتِ اسلامی کےاسپیشل پرسنزذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےذمہ داراسلامی بھائیوں نےاس اجتماعِ پاک کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کرتےہوئےوہاں موجود اسپیشل پرسنزکی تربیت ورہنمائی کی۔

اس اجتماعِ پاک میں رکن ِریجن اسلام آباد سیّد عمیر عطاری، رکن ِزون واہ کینٹ بدر عطاری، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز سیّد عمیر عطاری، اسلام آباد ریجن نابینا افراد سلمان عطاری اورمولانامدثرعطاری بھی شریک تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقدہونےوالے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں سیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایا گیا جس میں گونگے، بہرے اور نابینا افراد نے کثیرتعدادامیں شرکت کی ۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنزکی آسانی کے لئےمبلغِ دعوتِ اسلامی نےاس اجتماعِ پاک کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی نیزاجتماعِ پاک کےاختتام پرصلوٰۃوسلام کاسلسلہ بھی رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت عارف والا میں ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع کاانعقادکیاگیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں نےکثیرتعدادمیں شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن ونگران، پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہدعطاری نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی واخلاقی اعتبارسےتربیت فرمائی۔دورانِ بیان اسپیشل پرسنزکےلئےسیکھنےسکھانےکےحلقےکابھی اہتمام کیاگیاجس میں کثیراسپیشل پرسنزنےشرکت کی۔

واضح رہےاس سنتوں بھرےبیان کی اشاروں کی زبان میں رکنِ زون پاکپتن عابد عطاری اور ندیم عطاری نےترجمانی کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ   ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلےدنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے اسپیشل ایجوکیشن اسکول پیر والا کا وزٹ کیاجس دوران انہوں نےاسکول کے اسٹاف اور اسٹوڈنٹس سے ملاقات کرتےہوئے سیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایا۔

بعدازاں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نےوہاں موجوداسٹاف اوراسٹوڈنٹس کو اشاروں کی زبان میں شائع ہو نے والی کتاب باتصویر نماز تحفے میں پیش کی جس پرانہوں نےاظہارتشکرکرتےہوئےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کوسراہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کےاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام پچھلےدنوں بہاری کالونی  علاقہ بیت المکرم ملتان میں اسپیشل پرسنز کے ہمراہ علاقائی دورہ برائےنیکی کی دعوت کاسلسلہ ہوا۔

اس موقع پر رکنِ ریجن ملتان محمد عابد عطاری نے ذمہ داران کےہمراہ نیکی کی دعوت دیتےہوئےاسلامی تعلیمات کےمطابق اپنی زندگی گزارنےکاذہن دیاجس پرشرکانےاچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام  رکن ِزون ملتان ریجن مولانا آصف عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلےمیں بہاری کالونی ملتان میں قائم دعوت اسلامی کے مدرسۃالمدینہ بوائزکا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نےقاری صاحبان سے ملاقات کرتےہوئے طلبہ کےدرمیان سیکھنےسکھانےکاحلقہ لگایا جس میں طلبہ کی تربیت ورہنمائی کاسلسلہ رہا اور دعوت اسلامی کے شعبے اسپیشل پرسنز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 

پچھلےدنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت عالمی مد نی مرکزفیضانِ مدینہ کراچی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں کراچی ریجن کے زون ذمہ داراسلامی بھائیوں نےشرکت کی۔

اس مدنی مشورےمیں رکنِ کراچی ریجن اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ عمران عطاری نےاسلامی بھائیوں سےشعبےکی سابقہ کارکردگی سمیت دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں کاجائزہ لیااورآئندہ کےاہداف طےکئے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےذیلی شعبے اسپیشل ایجوکیشن پاکستان سطح کے ذمہ دار احمد اویس عطاری نےڈی جی سندھ  اسپیشل ایجوکیشن غلام نبی سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ دارنےدعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر ڈیپارٹمنٹس کا تعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی عالمی سطح پرہونےوالی دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں بتایا ۔

اس کےعلاوہ اسپیشل پرسنز کی ٹریننگ کے حوالے سے چندامورپرتبادلۂ خیال کیاگیا ، ڈی جی سندھ کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والی کتاب بھی تحفے میں پیش کی گئی ۔

بعدازاں ڈی جی نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتےہوئےاپنی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےتحت اسپیشل ایجوکیشن پاکستان سطح کے ذمہ دار محمد احمداویس عطاری نےکراچی میں   قائم دعوت اسلامی کےفیضان ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کا وزٹ کیا ۔

دورانِ وزٹ وہاں پر ہونے والےکاموں کا جائزہ لیتےہوئے Speech therapy اورphysio therapy کو دیکھااوران کے assessment کے طریقہ کا بھی جائزہ لیا ۔

اس کےعلاوہ مزید اہم امورکے حوالے سے فیضان ری ہبیلی ٹیشن سینٹر کے ذمہ داران سے گفتگو ہوئی جس میں انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےدینی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلےدنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز کے لئے 3دن کا سالانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیا گیا جس میں پاکستان بھر سے کثیر تعداد میں گونگے، بہرے، نابینا اور جسمانی معذور افراد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں اسپیشل پرسنز کی تربیت ورہنمائی کے لئے مختلف نشستوں کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ شوری ٰحاجی فضیل رضا عطاری سمیت اراکینِ شوریٰ اورنگرانِ شعبہ و مبلغینِ دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے۔

واضح رہے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے ان سنتوں بھرےبیانات کو اشاروں  زبان میں ٹرانسلیٹ کیا گیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)