شعبہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت قصور میں اسپیشل پرسنز کا مدنی قافلہ
.jpeg)
دعوت
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گونگے ، بہرے اسلامی بھائیوں کا تین
دن مدنی قافلہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور سے فیضان مدینہ کوٹ رادھا کشن ضلع قصور
میں سفر کیا جس میں اسپیشل پرسنز کے لئے مدرسۃالمدینہ
لگایا گیا اور فجر کی نماز کے لئے جگایا
گیا، نمازوں کے بعد درس کا سلسلہ رہا، رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ساتھ اجتماعی مدنی مذاکرے میں شرکت ہوئی
نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور سیکھنے سیکھانے کا حلقہ بھی ہواجس میں
اشاروں کی زبان میں ترجمانی سہیل رضا عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار قصور نے فرمائی۔(رپورٹ: محمد
سمیر ہاشمی عطاری)
.jpeg)
پچھلے
دنوں سرگودھا، ڈویژن ذمہ دارابو بکر
عطاری کا میانوالی میں ایک اسپیشل اسلامی
بھائی کے گھر پر چہلم کی محفل میں بیان کا سلسلہ ہوا جس میں انہوں نے نیک اعمال کرنے کے حوالے سے بیان کیا ،بعد ازاں
ڈیف اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا
جس پر اسلامی بھائیوں نےاپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد
سمیر ہاشمی عطاری)
دینہ، جامع مسجد قادریہ حنفیہ میں شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کاہفتہ وار اجتماع

دعوت
اسلامی کے تحت دینہ ، جامع مسجد قادریہ
حنفیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھا ئیوں نے شرکت کی۔
اس
اجتماع پاک میں نگران شعبہ اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی اشاروں کی
زبان میں ترجمانی صوبائی ذمہ دار سید عمیر ہاشمی عطاری نے کی۔ (رپورٹ:
محمد سمیر ہاشمی عطاری)
.jpg)
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار ان کا اطراف صحبت پور کا شیڈول
رہا جس دوران انہوں نے اسپیشل پرسنز سمیت اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی
کی۔بعدازاں اسپیشل پرسنز کے لئے مدرسۃ المدینہ بھی لگایا جس میں انہیں قراٰنِ پاک کی زیارت کروائی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار شاہد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں چنیوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چنیوٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام مصطفی عطاری
کے ہمراہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے مختلف ایکٹیویٹیزکرتے ہوئے
انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی قافلے سفر
کرنے کے لئےاسلامی بھائیوں کو تیار کیا۔
بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے تربیتی کورس میں حاضری
دی جہاں شرکائے کورس کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف
پیش کرتے ہوئے چند اشارے بھی سکھائےگئے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار فیضان عطاری
نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اسپیشل پرسنز و ٹاؤن
ذمہ دارساجد عطاری کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں نیو کراچی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل
پرسنز اور عمومی اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔
اس دوران انہوں نے اسلامی بھائیوں کوچند اشارے سکھاتے ہوئے انہیں اشاروں کی زبان کا کورس کرنے اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کی
دعوت دی نیز چوک درس، سرپرستوں سے ملاقات کا
بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر
ہاشمی عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

گزشتہ دنوں فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ شاہد عطاری نے چنیوٹ
ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام مصطفی عطاری کے ہمراہ
دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان کے علاقے لالیاں ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار منعقد ہونے
والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی
دعوت دی اور مدنی قافلہ کے لئے اسلامی
بھائیوں کو تیار کیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اُن کی دینی
و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
پچھلے دنوں سرگودھا ڈویژن ذمہ دارمحمد ابو بکر
عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں سرگودھا
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سرگودھا ڈسٹرکٹ ذمہ دار کامران عطاری کے ہمراہ سابقہ DC اور PROسرگودھا سےملاقات
کی۔
اس دوران ذمہ داران نےانہیں شعبے کا تعارف پیش کیا نیز مختلف دوکانوں پر جا کر اسپیشل پرسنز (نا بینا اسلامی بھائیوں)
سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی
دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی
عطاری اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت
فیضان ابراہیم مسجد شہداد پور میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد
میں اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے نابینا اور جسمانی معذور) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں صوبائی ذمہ دار سندھ عابد
عطاری، احسن عطاری اور قاری جاوید عطاری نےاشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
بعدازاں وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو مکتبۃ المدینہ کی جانب سے شائع کردہ بریل رسم
الخط میں لکھی گئیں کتابیں دیکھائیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام بیلہ بلوچستان میں یوم ِتعطیل اعتکاف کا انعقاد
.jpeg)
پچھلے دنوں ڈویژن قلات ڈسٹرکٹ لسبیلہ تحصیل بیلہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے
تحت یوم ِتعطیل اعتکاف کا اہتمام کیا گیا جس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کرتے ہوئے اسپیشل
پرسنز کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔
بعدازاں
اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ
لگایا گیا جس میں بلوچستان صوبائی ذمہ
دار شاہ حسین عطاری نےا شاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

پچھلے دنوں بلوچستان صوبائی ذمہ دار اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد شاہ حسین عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژن قلات
ڈسٹرکٹ لسبیلہ تحصیل حب چوکی کا دورہ کیا جہاں
انہوں نے اسپیشل پرسنز اور اُن کےسرپرستوں
سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ان کے
درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔بعدازاں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ حیدر آباد کے ہفتہ وارسنتوں بھرے
اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت

گزشتہ دنوں سندھ کے شہر حیدرآباد میں قائم مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر
تعداد میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسدعطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول
کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی جس کی اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد بدر عطاری نے ترجمانی کی۔
اس موقع پر پاکستان سطح کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کورسز کے ذمہ دار عمیر ہاشمی عطاری اور اسپیشل پرسنز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار
احمد اویس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)