پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے سرگودھا ڈویژن کا دورہ  کیا جن میں نگران ِاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور صوبہ پنجاب ذمہ دار سیّد عمیر ہاشمی عطاری شامل تھے۔

اس دوران انہوں نے سرگودھا ڈویژن ذمہ دار ابوبکر عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیاجس میں نگران شعبہ اور صوبائی ذمہ دار نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سےذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔ بعد ازاں نگرانِ ڈویژن مشاورت محمد عادل عطاری نے بھی ذمہ داران سے اہم امور پر مشاورت کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ دارنگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں سمسانی کھوئی جوہر ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سیکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اُن کی تربیت و رہنمائی کی اور اسپیشل پرسنز کو تحائف دیئے۔

اس موقع پر صوبائی ذمہ دارپنجاب محمد عمیر ہاشمی عطاری، ڈویژن ذمہ دار لاہور محمد علی عطاری اور شعبہ ذمہ دار اسپیشل ایجوکیشن احمد اویس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:ابرار حسین عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ابراہیم حیدری کراچی میں اسپیشل پرسنز کے لئے یومِ تعطیل اعتکاف منعقد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت ذمہ داران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے شرکت کی۔

اس اعتکاف میں مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن حاجی فضیل رضا عطاری کی آمد کا سلسلہ رہا۔اسپیشل پرسنز نے رکنِ شوری کے ہمراہ چوک درس میں شرکت کی۔بعدازاں رکنِ شوری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے ہوئے مدنی پھولوں سے نوازا۔

اس موقع پر کراچی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عمران عطاری، جمیل عطاری معاون، شاہد عطاری اور بلال عطاری سمیت دیگراہم ذمہ داران موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں نصیر آباد ڈویژن کے ڈیرہ مراد جمالی ڈسٹرکٹ بلوچستان کا دورہ کیا جہاں بلوچستان صوبائی ذمہ دار شاہ حسین عطاری نے ارباب عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں سمیت ان کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔

اس کے علاوہ صحبت پور ڈسٹرکٹ کا شیڈول رہا جہاں صوبائی ذمہ دار نے اسپیشل پرسنز کے درمیان چوک درس کا اہتمام کیا۔ بعدازاں جعفر آباد ڈسٹرکٹ میں مختلف اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں سے ان کی دوکان پر جا کر ملاقات کا سلسلہ رہا۔ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

مزید اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں کے لئے مدرسۃ المدینہ بھی لگایا گیا جس میں انہوں نے بھر پور انداز سے شرکت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز کے ہمراہ تین دن کا مدنی قافلہ مدنی مرکز فیضانِ مدینہ  پاکپتن سے اڈا رنگ شاہ رحمت العالمین مسجد چک نمبر 1ای بی عارف والا میں سفر پر روانہ ہواجس میں دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سمیت بلائنڈ اور اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں )نے شرکت کی۔

دورانِ مدنی قافلہ معاون رکنِ زون محمد ندیم عطاری نے قافلے میں شریک اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں وضو، غسل، نماز کی شرائط و فرائض اور آقا کریم ﷺ کی بہت سی سنتیں اشاروں کی زبان میں سکھائیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکپتن میں  ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول سمیت اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے میں اشاروں کی زبان میں اس اجتماع ِ پاک کی ترجمانی کی۔بعدازاں پاکپتن شریف کے نگرانِ کابینہ مولانا فریاد عطاری مدنی نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے ہوئے انہیں پابندی کے ساتھ ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسپیشل پرسنز نےسفر کی نیتیں بھی کیں۔اس موقع پر نگرانِ کابینہ نے اسپیشل پرسنز کی حوصلہ افزائی کی اور اپنی دوعاؤں سے بھی نوازا۔(رپورٹ:محمد ندیم عطاری معاون رکن زون شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ضلع پاکپتن شریف، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےسرگودھا ڈویژن ذمہ دار ابو بکر عطاری نے اسپیشل پرسنز  کے درمیان دینی کاموں کے سلسلے میں بھلوال شہر ضلع سرگودھاکا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئےسیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں شہر ذمہ دار محمد شعیب عطاری اور ڈویژن سرگودھا ذمہ دار محمد ابوبکر عطاری نے اسپیشل پرسنز کو اشاروں کی زبان میں نماز کی شرائط یاد کروائیں۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔ بعدازاں اسپیشل پرسنز کے سرپرستوں سے ملاقاتیں کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سرگودھا ڈویژن کے ذمہ دار ابو بکر عطاری نےمقامی اسلامی بھائیوں کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں سرگودھا ڈویژن کے ضلع بھکر کا دورہ کیا ۔

اس دوران ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکی دعوت دی نیز نیک اعمال رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت رکنِ ریجن اسپیشل ایجوکیشن  محمد آصف عطاری نے مظفر گڑھ میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل اسٹوڈنٹس سمیت اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ریجن ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہیں با تصویر نماز رسالہ سے اشاروں کی زبان میں نماز کی شرائط سکھائی گئیں۔

اس کے علاوہ ذمہ دار نے اسٹوڈنٹس کو اساتذہ اور والدین کا ادب و احترام کرتے رہنے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت رکنِ ریجن اسلام آباد سیّد عمیر ہاشمی عطاری اور رکنِ زون کشمیر  سلیمان عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں نیشنل اسپیشل ایجوکیشن سینٹر مظفر آباد کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل محمد اشرف، اسٹاف اور بچوں سے ملاقات کی۔

رکنِ ریجن نے بچوں کی آسانی کے لئے انہیں اشاروں کی زبان میں وضو و نماز کا طریقہ سکھایا اور بچوں کی دینی و اخلاقی تربیت کے لئے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان بھی کیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی  کے تحت پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری محمد خالد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ضلع میاں والی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے رکنِ زون محمد ابوبکر عطاری سے ملاقات کی اور اسپیشل پرسنز کے درمیان ہونے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کی۔

اس دوران ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز ( نابیناافراد) سے ملاقات کی اور اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاجس میں اسپیشل پرسنز کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت ورہنمائی کی گئی۔

بعدازاں کالاباغ میانوالی میں قائم دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کے وزٹ کا بھی سلسلہ رہا جہاں انہوں نے زیرِ تعلیم طلبۂ کرام و اساتذۂ کرام سے ملاقات کی اور ان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں مانگا منڈی لاہور ریجن میں ایک اسپیشل پرسنز کے گھر پر فاتحہ خوانی کے سلسلے میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا۔

اس فاتحہ خوانی میں MNA افضل کھوکھر اور MPA احمد سعید سمیت دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پھول نگر کے ذمہ دار سہیل عطاری نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا اور دعا کروائی۔

بعدازاں سہیل عطاری نے MNA اور MPA کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سمیت دعوت اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے ذریعےکی جانے والی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریف کیا جس پر ان شخصیات نے دعوت اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)