پاکستان کے علاقے بنگہ حیات ضلع پاکپتن میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے  ڈسٹرکٹ ذمہ دار احمد عطاری اور تحصیل ذمہ دار محمد راشد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔

اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کےسرپرستوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)