پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ سینٹرل ذمہ دار فیضان عطاری نے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اسپیشل پرسنز و ٹاؤن ذمہ دارساجد عطاری کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں نیو کراچی ٹاؤن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز اور عمومی اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے اسلامی بھائیوں کوچند اشارے سکھاتے ہوئے انہیں اشاروں کی زبان کا کورس کرنے اورمدنی قافلوں میں سفر کرنے کی دعوت دی نیز چوک درس، سرپرستوں سے ملاقات کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


گزشتہ دنوں فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ شاہد عطاری نے  چنیوٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام مصطفی عطاری کے ہمراہ دینی کاموں کے سلسلے میں پنجاب پاکستان کے علاقے لالیاں ضلع چنیوٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار منعقد ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی قافلہ کے لئے اسلامی بھائیوں کو تیار کیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں سرگودھا ڈویژن ذمہ دارمحمد ابو بکر عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں سرگودھا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سرگودھا ڈسٹرکٹ ذمہ دار کامران عطاری کے ہمراہ سابقہ DC اور  PROسرگودھا سےملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نےانہیں شعبے کا تعارف پیش کیا نیز مختلف دوکانوں پر جا کر اسپیشل پرسنز (نا بینا اسلامی بھائیوں) سے ملاقات کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت فیضان ابراہیم مسجد شہداد پور میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے نابینا اور جسمانی معذور) سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں صوبائی ذمہ دار سندھ عابد عطاری، احسن عطاری اور قاری جاوید عطاری نےاشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں وہاں موجود اسپیشل پرسنز کو مکتبۃ المدینہ کی جانب سے شائع کردہ بریل رسم الخط میں لکھی گئیں کتابیں دیکھائیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں ڈویژن قلات ڈسٹرکٹ لسبیلہ تحصیل بیلہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت یوم ِتعطیل اعتکاف کا اہتمام کیا گیا جس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں بلوچستان صوبائی ذمہ دار شاہ حسین عطاری نےا شاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


پچھلے دنوں بلوچستان صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد شاہ حسین عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈویژن قلات ڈسٹرکٹ لسبیلہ تحصیل حب چوکی کا دورہ کیا  جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز اور اُن کےسرپرستوں سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے ان کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔بعدازاں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے ہمراہ اجتماعی طور پر مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں سندھ کے شہر حیدرآباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد اسدعطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی جس کی اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد بدر عطاری نے ترجمانی کی۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کورسز کے ذمہ دار عمیر ہاشمی عطاری اور اسپیشل پرسنز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار احمد اویس عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت گلستان جوہرکراچی کی فیضان عطار مسجد میں یومِ تعطیل اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

بعدازاں علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی منعقدہواجس میں اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی گئی۔ اس موقع پراسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےذمہ داران عمران عطاری، جمیل عطاری، شاہد عطاری، فیضان عطاری اور یوسف عطاری سمیت دیگر اسلامی بھائی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں جاری اشاروں کی زبان کے کورس میں اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دارپاکستان احمد اویس عطاری  کی آمد ہوئی جہاں انہوں نے کورس کے معلم سے ملاقات کرتے ہوئے شرکا کو اسپیشل ایجوکیشن میں دینی کام کرنے کے حوالے سے بتایا۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن حیدر آباد میں اشاروں کی زبان کا کورس جاری ہے جس میں وقتاً فوقتاً مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکا کی تربیت کرتے رہتے ہیں، اسی سلسلے میں پچھلے دنوں دورانِ کورس پاکستان سطح کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےکورسز ذمہ دارسیّد عمیر ہاشمی عطاری نے شرکائے کورس سے ملاقات کی۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیانیز معلم بدر عطاری سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔(رپورٹ:شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں گلگت بلتستان کے ٹیچرز کی آمد ہوئی، اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد علی عطاری نےسنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ٹیچرز کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا اور شعبے کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے بریف کیا۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائی نے (ایم اے اسپیشل ایجوکیشن کئےہوئے) ایک ٹیچر سے ملاقات کی نیز اپنے علاقے کے دینی کاموں میں شرکت کرنے اوراسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت دینے کے حوالے سے چند امور پر مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ لاہور کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں لاہور شالیمار ٹاؤن اور میٹرو پولیٹن ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئےسابقہ ماہ کی کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)