دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سرگودھا میں اسپیشل پرسنز کا ماہانہ سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں کافی تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

حنیف عطار اور عمیر عطاری نے شرکائے اجتماع میں سنتوں بھرے بیانات کئے اور ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز علاقائی دورہ کرکے دیگر اسپیشل پرسنز پر انفرادی کوشش کر کے انہیں بھی سنتوں بھرے اجتماع میں لانے کا ذہن دیا جس پر اسپیشل پرسنز نے نیک جذبات ظاہر کئے۔ ساتھ ساتھ فوکل پرسن عبدالحفیظ اور اسپیشل اسکول کے پرنسپل مشتاق علوی سمیت شرکا نے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میانوالی میں شرکت کی۔ اجتماع کے بعد ان کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی ہوا ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)