دعوت اسلامی  کی جانب سے اسپیشل پرسنز میں دینی تعلیمات کو عام کرنے کے سلسلے میں ذمہ داران دعوت اسلامی نے سرگودھا میں قائم نابینا افراد کے ادارے میں پرنسپل اورا سٹاف سے ملاقات کی۔

اس موقع پر ذمہ داران نے اتھارٹی پرسن کو شعبہ اسپیشل پر سنز دعوت اسلامی کا تعارف کروایا اور اس کے بعد ان کے کہنے پر نابینا افراد اور نابینا بچوں میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں شرکا کی دین اسلام کی تعلیمات پر عمل کرنے کے حوالے سے ذہن سازی کی اور انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر حلقہ میانوالی میں نابینا افراد سمیت ا سکول کے پرنسپل محمد اسلم عطاری نے بھی ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)