عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈائریکٹر
اسپیشل ایجوکیشن بلوچستان سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ داران نے ڈائریکٹر
اسپیشل ایجوکیشن بلوچستان سے دینی کاموں کے سلسلے میں میٹنگ کی جس میں انہوں نے ڈیپارٹمنٹ کے کُتُب،
مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد اور دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کا تعارف
کروایا نیز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی
سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
دورانِ میٹنگ ذمہ داران
نے اسپیشل ایجوکیشن اداروں میں اسٹوڈنٹس لرننگ سیشن اور ٹیچرز ٹریننگ
سیشن پر تبادلۂ خیال کیا جس پر ڈاریکٹر نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آخر میں ذمہ داران نے ڈائریکٹر
کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کوئٹہ کا وزٹ
کرنے کی دعوت دی نیز انہیں ڈیپارٹمنٹ کی
کُتُب و ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل
پرسنز دعوت اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)