پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں فیصل آباد کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت و رہنمائی کی اور انہیں احسن انداز سے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذیلی ڈیپارٹ اسپیشل ایجوکیشن کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے DOفیصل آبا د اسپیشل ایجوکیشن عبد الستار سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ای میٹنگ ہوئی جس میں اسپیشل پرسنز کے اسکولز میں درخت لگانے اور مختلف پروگرامز میں اسپیشل پرسنز نیز ٹیچرز کی ٹریننگ کرنے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کا سلسلہ رہا۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار احمد اویس عطاری اور  پنجاب اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار حافظ محمد یاسر عطاری موجو دتھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل ایجو کیشن سینٹر قصور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی۔

اس دوران ضلع قصور کے ذمہ دار محمد سہیل عطاری نے پرنسپل کو دعوت اسلامی اور اسپیشل پرسنز کا تعارف کرواتے ہوئے 27نیک اعمال والا رسالہ دکھایا جس پر انہوں نے اظہار مسرت کیا۔بعدازاں ذمہ دار نے پرنسپل کو اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی کی ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ بھی کروائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز(گونگے اوربہرے اسلامی بھائیوں) کے ہمراہ صوبۂ سندھ کے شہر حیدرآباد لطیف آباد نمبر 4 کی ایک مسجد میں رات اعتکاف کیا۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ وقار حسین عطاری نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے اشاروں کی زبان میں نماز کی پابندی کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام اسپیشل پرسنز کے صوبۂ پنجاب ذمہ دار سیّد عمیر ہاشمی عطاری اور پنجاب اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار حافظ محمد یاسر عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن سینٹر چک جھمرہ کاوزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے وہاں موجود اسٹوڈنٹس کے درمیان اشاروں کی زبان میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔ بعدازاں اسٹوڈنٹس کو مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونے والا رسالہ’’آئیے وضو کریں‘‘ تحفے میں دیا گیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت  ڈویژن گوجرانوالہ سے اسپیشل پرسنز (گونگے اور بہرے اسلامی بھائیوں) کا مدنی قافلہ گجرات کی طرف روانہ ہوا۔

دورانِ مدنی قافلہ اسپیشل پرسنز کی تربیت کے لئے سنتیں و آداب سکھانے کا سلسلہ رہا۔اس مدنی قافلے میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے گوجرانوالہ ڈویژن ذمہ دار احسان عطاری اور ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ ذمہ دار وقاص عطاری نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


24 فروری 2022 ء کو میر پور خاص میں شعبہ اسپیشل پرسنز کا مدنی مشورہ ہوا جس میں  ڈویژن شعبہ ذمہ دار ڈسٹرکٹ و کابینہ ذمہ داران اور شعبہ رابطہ بالعلماء کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

سرکاری ڈویژن نگران حافظ زین عطاری نے شعبہ رابطہ بالعلماء کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے ۔(رپورٹ: شایان عطاری آفس ذمہ دار ڈویزن نگران ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  کے تحت راولپنڈی میں اسپیشل پرسنز کے ڈیف کلب کے افتتاح کے موقع پر اجتماع ہوا جس میں اسلام آباد سٹی ذمہ دار سلیمان عطاری نے بیان کیا اور قرآن خوانی ہوئی ساتھ ہی اشاروں کی زبان میں دعا بھی کروائی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)


گزشتہ دنوں نگران اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی محمد حنیف عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں ذمہ داراسلامی بھائیوں کے ہمراہ کشمیر میرپور ڈویژن انسٹیٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن KISE کا وزٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے انسٹیٹیوٹ کے اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایاجس میں اُن کی اساتذہ اور والدین کے ادب و احترام کرنے کے حوالے تربیت کی۔اس موقع پرکشمیر مشاورت کے رکن سلمان عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے آزاد کشمیر میرپور ڈویژن کے چکسواری پلاک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مدسۃ المدینہ برائے نابینا افراد کا وزٹ کیا۔

اس دوران نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری نے نابینا بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا اور نابینا بچوں کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے ضلع  لودھراں میں قائم ایک اسکول میں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں اسٹوڈنٹس اور ٹیچرز نے شرکت کی۔

دورانِ حلقہ صوبائی ذمہ دار عمیر شاہ عطاری نے شرکائے حلقہ کی تربیت کرتے ہوئے انہیں پانی پینے کی سنتیں اور آداب بتائیں اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:عثمان عطاری ملتان ڈویژن ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 12دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کورس کا آغاز کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں شرکا کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے انہیں اشاروں کی زبان میں نعت، بیان، ذکر، دعا اور صلوۃ و سلام نیز اسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت دینے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)