پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام رضائے مصطفی مسجد کورنگی ٹاون کراچی سٹی میں منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس دوران اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا جبکہ محمد سمیر ہاشمی عطاری نے ذکر و دعا اور صلاۃ و سلام کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے شہر اسلام آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ G-11میں 12 دن پر مشتمل اشاروں کی زبان کا کورس منعقد کیا گیاجس میں کافی عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔

اس کورس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی شرکاکو اشاروں کی زبان سکھانے کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز کے درمیان دینی کام کرنے کا طریقہ بھی سکھایا نیز معلم کورس بدر عطاری نے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کےتحت FGRF کے ذمہ دار محمد آصف عطاری مدنی اور بہاولپور کے ذمہ دار محمد عثمان عطاری مدنی نے دینی کاموں کے سلسلے میں نشیمن ٹریننگ سینٹر فار اسپیشل پرسنز بہاولپور کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ہیڈ سپرنٹنڈنٹ محمد مشتاق سے ملاقات کی اور چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا نیز اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے گلزارِ ہجری ٹاؤن کا دورہ کیاجہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز کے سرپرست اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر کراچی سطح کے ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے اسلامی بھائیوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے گلزار ہجری ٹاؤن میں قائم اسپیشل پرسنز(برائے نابینا افراد)کے سینٹر کا وزٹ کیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پاکستان کے شہر ملتان کی ایک جامع مسجد میں اسپیشل پرسنز  کے لئے سائن لینگویج کورس کا اہتمام ہوا ۔

مبلغ دعوت اسلامی نے کورس کے شرکاء کو اشارے کی زبان سیکھایا اور انکی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے مدنی پھول بیان کیا۔ (رپورٹ: عثمان عطاری ، ملتان ڈویژن ذمہ دار ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس انصاری) 


گزشتہ دنوں حیدر آباد کےشہر ٹنڈو جام میں ڈویژن ذمہ دار وقار حسین عطاری، ڈیف ذمہ دار محمد امین عطاری کی صوبائی ذمہ دار سندھ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد عابد حسین عطاری کے ساتھ ملاقات  کی اور ان کے ہمراہ ڈیف کلب میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ رہا جس میں اشاروں کی زبان میں صوبائی ذمہ دار عابد حسین عطاری نے رمضان المبارک میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی بعد میں فطرہ دعوت اسلامی کو دینے کا ذہن دیا اور گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ: مصطفی انیس ) 


گزشتہ دنوں شعبہ اسپیشل پرسنزکے تحت  گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج پتوکی میں افطار اجتماع ہوا جس میں خصوصی اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اجتماع پاک میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ اسپیشل پرسنز محمد سہیل عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ : علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: مصطفی انیس )


22 اپریل 2022 ء کو  گڑھی کاکاخیل چارسدہ(kpk) میں شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت افطار اجتماع کا اہتمام ہوا جس میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

اجتماع پاک میں ڈسٹرکٹ ذمہ دار اسپیشل پرسنز بدر منیر عطاری نے آخرت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور عاشقان رسول کو مدنی پھول دیئے۔(رپورٹ: محمد احمد دین مدنی عطاری سرکاری ڈویژن ذمہ دار سپیشل پرسنز پشاور ڈویژن ، کانٹینٹ: مصطفی انیس )


دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں مانگا منڈی لاہور میں ڈیف صدر رانا بشیر علی کی رہائش گاہ پر اسپیشل پرسنز کے لئے افطار اجتماع منعقد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت لاہور ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری، اقبال ٹاؤن لاہور ذمہ دار محمد ابرار حسین عطاری اور قصور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد سہیل عطاری نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا اور ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز ( ڈیف اسلامی بھائیوں) کی دینی و اخلاقی تربیت کی۔آخر میں دعا و مناجات ِافطار کا بھی سلسلہ رہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پیارے آقا ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عاشقانِ رسول کے لئے ایک ماہ کے اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقانِ رسول سمیت اسپیشل پرسنزنے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

دورانِ اعتکاف اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران (جن میں محمد بدر عطاری، محمد شاہد عطاری، محمد وسیم عطاری اور فیضان عطاری) مختلف اوقات میں اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے رہتے ہیں۔اس کےعلاوہ ذمہ داراسلامی بھائی اشاروں کی زبان میں مدنی مذاکرے، مناجاتِ افطار اور دعا کی بھی ترجمانی کرتے ہیں۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر کراچی میں واقع ناظمِ آباد میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مشورہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز (برائے نابینافراد) ذمہ دار محمد جمیل عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔

دورانِ مدنی مشورہ ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں سے اعتکاف کے لئے عاشقانِ رسول کو تیار کرنے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ عطیات کرنے کے حوالے سے مشاورت کی۔ بعد ازاں ذمہ داران نے ایک اسپیشل پرسنز کے سرپرست سے عیادت بھی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں فیصل آباد ڈسٹرکٹ کے تاندلیانوالہ ٹاؤن میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام افطار اجتماع کا انعقادہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

دورانِ اجتماع مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں رمضانُ المبارک کے آخری عشرے میں اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

اس اجتماعِ پاک میں فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری اور ڈیف ذمہ دار ارسلان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی شریک تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)