اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت مظفر آباد میں اشاروں کی زبان کے کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کے درمیان دینی کام کرنے کے حوالے سے شرکا کی تربیت کی۔

دورانِ کورس اسلامی بھائیوں نے علاقے میں موجود اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے چوک درس کا اہتمام کیا جس کی اشاروں کی زبان میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ترجمانی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داراسلامی بھائیوں نے دینی کاموں کے سلسلے میں مانگا منڈی لاہور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور ان کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔

اس موقع پر پاکستان سطح کے ذمہ دار نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری اور اقبال ٹاؤن لاہور ذمہ دار محمد ابرار حسین عطاری نے اسپیشل پرسنز کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 4، 5، 6 فروری 2022ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا جس پر اسپیشل پرسنز نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہارکیا۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز کا مدنی مشورہ بھی ہوا جس میں آئندہ کے اہداف کے حوالے سےذمہ داران نے مشاورت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے تحت ذمہ داراسلامی بھائیوں نے کچا جیل روڈ چونگی امرسدھو لاہور میں اسپیشل پرسنز اور اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالوارث عطاری نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے پانچوں نمازیں باجماعت ادا کرنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے نیز ہفتہ وا ر مدنی مذاکرہ دیکھنے کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز کے سرپرستوں کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا گیا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز  فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں مختلف کورسز کا سلسلہ جاری ہے جس میں وقتاً فوقتاً شرکائے کورس کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی جاتی ہے۔

دورانِ کورس نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی پاکستان محمد حنیف عطاری نے مختلف کورسز کرنے والے شرکا کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں شعبےکے دینی کاموں کا تعارف پیش کیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اشاروں کی زبان میں مدنی مقصد سکھاتے ہوئے شرکا کو چند اشارے بھی سکھائےنیز انہیں اشاروں کی زبان کا کورس کرکے اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:ابرار حسین عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے وفد نے ضلع میانوالی کی تحصیل عیسیٰ خیل میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسکول کے پرنسپل اور اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس دوران انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا گیا جبکہ بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی زبان میں وہاں موجود بچوں کو وضو کا عملی طریقہ سکھاتے ہوئے نماز کی شرائط یاد کروائیں۔

اس موقع پر سرگودھا ڈویژن ذمہ دارابو بکر عطاری، فیضان مدینہ کے امام صاحب مولانا جعفر عطاری مدنی اور شہر ذمہ دار سمیع اللہ عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


نگران شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، دعوت اسلامی محمد حنیف عطاری کا دینہ میں 3دن مدنی قافلے میں سفر ہوا جس میں ان کے ہمراہ گونگے بہرے اسپیشل پرسنز  اور صوبائی ذمہ دار پنجاب محمد عمیر ہاشمی عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار عبدالقیوم عطاری نےبھی شرکت کی۔ اس موقع پر علاقائی دورہ اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا ، نیکی کی دعوت کا سلسلہ اور اسپیشل پرسنز کا مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہوا ، نگران شعبہ کا جامعۃ المدینہ میں بیان اور شعبے کا تعارف پیش کیا گیا اور بچوں کو اشارے بھی سکھائے گئے ، پچھلے دنوں فوت ہونے والے ڈیف کے والد کے پاس تعزیت اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ بھی ہوا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت سمسانی کھوئی جوہر ٹاؤن میں اسپیشل پرسنز کی مدنی مذاکرے میں شرکت ہوئی  جس میں مولانا مدثر مدنی عطاری نے اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لیے مدنی مذاکرے کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور اقبال ٹاؤن لاہور کے ذمہ دار ابرار حسین عطاری بھی اس حلقے میں شریک ہوئے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت گونگے ، بہرے اسلامی بھائیوں کا تین دن مدنی قافلہ فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور سے فیضان مدینہ کوٹ رادھا کشن ضلع قصور میں سفر کیا جس میں اسپیشل پرسنز کے لئے  مدرسۃالمدینہ لگایا گیا اور فجر کی نماز کے لئے جگایا گیا، نمازوں کے بعد درس کا سلسلہ رہا، رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ساتھ اجتماعی مدنی مذاکرے میں شرکت ہوئی نیز علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت اور سیکھنے سیکھانے کا حلقہ بھی ہواجس میں اشاروں کی زبان میں ترجمانی سہیل رضا عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار قصور نے فرمائی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)


پچھلے دنوں سرگودھا،  ڈویژن ذمہ دارابو بکر عطاری کا میانوالی میں ایک اسپیشل اسلامی بھائی کے گھر پر چہلم کی محفل میں بیان کا سلسلہ ہوا جس میں انہوں نے نیک اعمال کرنے کے حوالے سے بیان کیا ،بعد ازاں ڈیف اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی دعوت دی اور مدنی قافلے میں سفر کرنے کے حوالے سے بھی ذہن دیا جس پر اسلامی بھائیوں نےاپنی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)


دعوت اسلامی کے تحت  دینہ ، جامع مسجد قادریہ حنفیہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھا ئیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماع پاک میں نگران شعبہ اسپیشل پرسنز محمد حنیف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور ان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی صوبائی ذمہ دار سید عمیر ہاشمی عطاری نے کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت بلوچستان کے صوبائی ذمہ دار ان کا اطراف صحبت پور کا شیڈول رہا جس دوران انہوں نے اسپیشل پرسنز سمیت اُن کے سرپرستوں سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت و رہنمائی کی۔بعدازاں اسپیشل پرسنز کے لئے مدرسۃ المدینہ بھی لگایا جس میں انہیں قراٰنِ پاک کی زیارت کروائی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار شاہد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں چنیوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چنیوٹ ڈسٹرکٹ ذمہ دار غلام مصطفی عطاری کے ہمراہ اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی۔

اس دوران ذمہ داران نے مختلف ایکٹیویٹیزکرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی اور مدنی قافلے سفر کرنے کے لئےاسلامی بھائیوں کو تیار کیا۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے تربیتی کورس میں حاضری دی جہاں شرکائے کورس کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کرتے ہوئے چند اشارے بھی سکھائےگئے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)