5 رجب المرجب, 1446 ہجری
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل
ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری نے دینی
کاموں کے سلسلے میں حنیف عطاری کے ہمراہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیا جہاں انہوں
نے اسٹاف سے ملاقات کی۔
اس دوران بچوں کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا
حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”سیرت النبی ﷺ“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے نابینا ٹیچرز سے میٹنگ کی
جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے تحت نابینا افراد کے لئے بنائے گئے جامعۃالمدینہ
کے حوالے سےگفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر
عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)