پچھلے دنوں  دعوتِ اسلامی کے تحت فیصل آباد سٹی میں قائم اسپیشل ایجوکیشن بلاینڈ اسکول میں ڈویژن ذمہ دار شاہد عطاری اور ڈسڑکٹ ذمہ دار نعمان بدر عطاری نے دورہ کیا جہاں انہوں نے اساتذہ اور بلاینڈ بچوں سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ان کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز میں ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور اسپیشل پرسنز کو تحفتاً بریل مدنی قاعدے تقسیم کئے۔

دوسری جانب فیصل آباد ڈویژن میں بلاینڈ بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار شاہد عطاری نے سائن لینگویج میں سنتوں بھرا بیان کیا اور بچوں کو نماز کی پابندی کرنے اور دینِ اسلام کے بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)