گزشتہ
روز کھیوڑا جہلم میں اسپیشل پرسنز اسلامی بھائیوں نے مدنی قافلے میں سفر کیا جس
میں نابینا اسلامی بھائی ، اسلام آباد سٹی
وراولپنڈی ڈویژن نابینا اسپیشل پرسنز ذمہ دار محمد کامران عطاری شامل تھے ۔
مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے نابینا اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول اور نابینا
افراد کے دینی کاموں سے آگاہی دیتے ہوئے عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا نیز
نابینا افراد کو موبیلٹی کورس بھی کروایا۔
اس کے
علاوہ فیضان ِقرآن ڈیجیٹل پن کا تعارف اور نابینا افراد کے لئے اس کے فوائد بیان کئے
۔
کامران
عطاری نے کھیوڑا جہلم کے اسپیشل ایجوکیشن سینٹرکا وزٹ کیا جہاں اسٹاف اور طلبا کو
دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ ُالمدینہ ، مدارسُ المدینہ ، سوشل میڈیا اور شعبہ
اسپیشل پرسنز کا تعارف پیش کرتے ہوئے بریل
رسائل اور اشارے کی زبان نماز اور وضو والے رسائل بھی دیکھائے۔ (رپورٹ:محمد
سمیر ہاشمی عطاری ، اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی/ کانٹینٹ: محمد مصطفیٰ انیس )