حیدر آباد میں جامعۃالمدینہ
برائے نابینا اسلامی بھائی کا افتتاح ہونے جارہا ہے
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی نے جہاں عام لوگوں کی تربیت و رہنمائی کے لئے مختلف شعبہ جات
قائم کئے ہیں وہیں اسپیشل پرسنز (گونگے، بہرے اور نابینا) کے لئے بھی وقتاً فوقتاً کوششیں کرتی رہتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ
اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے زیرِا ہتمام 25 نومبر 2022ء بروز جمعہ جامعۃالمدینہ برائے نابینا اسلامی
بھائی کا افتتاح کیا جا رہا ہے جس کے لئے باغِ
مصطفیٰ گراؤنڈ حیدر آباد میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد کیاجائے گا۔
تلاوتِ قراٰنِ پاک سے اس
اجتماع کا آغاز کیا جائے گا جبکہ نعت خواں
اسلامی بھائی حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا
نذرانہ پیش کریں گے۔
وقتِ مناسب پردعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری سنتوں بھرا
بیان فرمائیں گےاور شرکا کو مدنی پھولوں سے نوازے گے۔مقامی عاشقانِ رسول سے اس
اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی مدنی التجا ہے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)