دعوتِ اسلامی کے تحت گونگے بہرے اسپیشل پرسنز کی پھولنگر میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کا سلسلہ ہوا اجتماع پاک میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت حلقہ لگایا گیا جس میں اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ قصور ذمہ دار محمد سہیل رضا عطاری نے کی ۔

اجتماع کے بعد مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسپیشل پرسنز کو ٹیلی تھون میں حصہ ملانے کا ذہن دیا جس پر بعض نے ہاتھوں ہاتھ رقم جمع کروائی جبکہ دیگر نے آئندہ ٹیلی تھون میں یونٹ دینے کی نیت کا اظہار کیا۔( رپورٹ : محمد سمیر پاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی ذمہ دار عمران عطاری اور کراچی سٹی نابینا ذمہ دار محمد جمیل عطاری کا نابینا اسپیشل پرسنز میں شیڈول رہا جس میں انہوں نے علاقائی دورہ کیا اور  نابینا اور ان کے سرپرست سے ملاقات کرکے ان کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔

اس کے بعد شخصیات سے ملکر ان کو عالمی سطح پر ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور انہیں ٹیلی تھون مہم میں حصہ ملانے کی ترغیب دلائی نیز انہیں 25 نومبر 2022ء کو مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا ۔

اس موقع پر بعض شخصیات نے ٹیلی تھون کے سلسلے میں ہاتھوں ہاتھ رقم پیش کی جبکہ دیگر نے اس حوالے سے تعاون کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔( رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


گونگے، بہرے اور نابینا افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنے والے دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جامعۃالمدینہ بوائز وہاڑی کا وزٹ کیا۔

اس موقع پر جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار برائے نابینا افراد حاجی محمد حنیف عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبۂ کرام کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا۔

بعدازاں ذمہ دار نے طلبۂ کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں چند اشارے بھی سکھائے۔اس موقع پر محمد خالد عطاری (پنجاب نابینا ذمہ دار) بھی موجود تھے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کی جانب سے  8نومبر 2022ء بروزمنگل ایبٹ آباد kpkمیں قائم گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار دی بلائنڈ نابینا بچوں کے ہاسٹل میں لرننگ سیشن کا انعقاد ہوا ۔

مبلغِ دعوتِ اسلامی وجاہت عطاری نے ادارے میں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں درودِ پاک کی فضیلت بتاتے ہوئے اشاروں کی زبان میں حُسنِ اخلاق پر لیکچر دیا۔بعدازاں انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے مدنی چینل دیکھنے اور نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے نیک جذبات کا اظہار کیا۔( رپورٹ : اسپیشل پرسن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ اسپیشل پرسن کے پاکستان سطح کے ذمہ دار احمد اویس عطاری نے ڈویژن ذمہ دارکے ہمراہ نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں ایبٹ آباد پریس کلب میں قائم اسپیشل ایجوکیشن کے آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پریس کلب کے صدر اور دیگر ممبران سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات احمد اویس عطاری نے پریس کلب کے صدر اور دیگر ممبران کی موجودگی میں شعبے کے دینی کام کے حوالے سے تفصيلی تعارف پیش کیا اور ملک و بیرون ملک میں ہونے والی دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں نیز اس موقع پر اتھارٹی پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز کے ڈیپارٹ میں وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اس سلسلے میں ممبران کی جانب سے تعاون کی نیک خواہش کا اظہار کیا۔ ( رپورٹ : اسپیشل پرسن ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


6نومبر 2022ء کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں گیارہویں شریف کے اجتماع کے سلسلے میں حلقہ لگا جس میں گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ فیصل آباد تحصیل جڑانوالہ میں ڈیف اسلامی کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دوورانِ حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکا کو پابندی کے ساتھ روزانہ قراٰنِ کریم کی زیارت کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔بعدازاں ڈیف اسلامی بھائیوں نے قراٰنِ پاک کی زیارت بھی کی۔ (رپورٹ: محمد ارسلان عطاری ڈیف ذمہ دار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ  اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کورنگی ڈسٹرکٹ سے اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ کے تحت اجتماعی طور پر ڈیف (گونگے بھرے )اور عمومی اسلامی بھائیوں نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار شاہد عطاری نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کے لئے مدنی مذکرے کی ترجمانی کی اور آخر میں انہیں مزید نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات میں آنے اور مدنی مذاکرے میں آتے رہنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: اسپیشل پرسن ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری) 


دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں لاہور میں قائم پنجاب بریل پریس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بریل انسٹرکٹر سے ملاقات کی۔

اس دوران نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے انسٹرکٹر کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز بریل سسٹم اور بریل مشین کے بارے میں معلومات حاصل کی۔

بعدازاں محمد حنیف عطاری نے دعوتِ اسلامی کے بریل رسائل اور نابینا افراد میں ہونے والی دینی خدمات پر انسٹرکٹر کو بریفنگ دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔اس موقع پر نگرانِ ڈیپارٹمنٹ محمد حنیف عطاری کے ہمراہ احمد اویس عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں حنیف عطاری کے ہمراہ اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے اسٹاف سے ملاقات کی۔

اس دوران بچوں کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ”سیرت النبی ﷺ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

بعدازاں ذمہ داران نے نابینا ٹیچرز سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے تحت نابینا افراد کے لئے بنائے گئے جامعۃالمدینہ کے حوالے سےگفتگو کی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان سطح کے اسپیشل ایجوکیشن ذمہ داراحمد اویس عطاری اور بلوچستان کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ذمہ دار نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل ایجوکیشن اسکول IPHC کوئٹہ کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے اسکول کے پرنسپل و اسٹاف سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کرواتے ہوئے دیگر سرگرمیوں کے بارے میں گفتگو کی۔

اس کے علاوہ ذمہ داران نے دورانِ میٹنگ اسکول میں ٹیچرز ٹریننگ منعقد کرنے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیاجس پر پرنسپل نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعدازاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسکول کے کلاس رومزکا وزٹ کیا اور بچوں سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوتِ اسلامی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز  میں دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں ڈسٹرکٹ ننکانہ تحصیل ننکانہ فیضان مدینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار محمد علی عطاری نے ڈسٹرکٹ ذمہ دار شکیل عطاری اور علی حسن عطاری سے ملاقات کی۔

دوران ملاقات شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے دینی کاموں پر تبادلہ خیال ہوا۔بعدازاں ڈیف اسلامی بھائیوں سے ملاقات کی اور ان کے درمیان تربیتی حلقہ لگا جس میں اسپیشل پرسنز کو ہفتہ وار اجتماع کی پابندی کرنے اور ہر ماہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا نیز ٹیلی تھون اورگھریلو صدقہ باکس کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جس پر اسپیشل پرسنز نے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)