دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام دینی کاموں کو بڑھانے کے لئے دینی
کاموں کی تقسیم کاری شعبہ جات کی صورت میں کی گئیں ہے۔ان ہی شعبہ جات میں سے ایک شعبہ اسپیشل پرسن بھی ہے جس کا کام گونگے، بہرے اور نابینا افراد میں نیکی کی دعوت عام کرنا ہے۔
اس سلسلے میں فیصل
آباد سٹی سمندری روڈ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں وہاں موجود ذمہ داران
نے شرکت کی۔ شعبہ نگران عمیر ہاشمی عطاری اور پاکستان سطح ذمہ دار برائے بلاینڈ حاجی حنیف عطاری نے اسلامی بھائیوں کی
سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں
مزید کام میں نکھار لانے کا ذہن دیتے ہوئے آئندہ کے لئے اہداف دیئے۔
جبکہ دوسری جانب فیصل آباد سٹی سمندری روڈ اقبال کالونی میں نابینا
اسلامی بھائیوں کے لئے سیکھنے سکھانے
کا حلقہ لگایا گیا جس میں شعبہ نگران نے ’’استقبال ماہ ربیع
الاول‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں مدنی مذاکرے کی دعوت دی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعبہ
اسپیشل پرسن فیصل آباد ڈویژن زمہ دار محمد
شاہد عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)