عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 25 اکتوبر 2022ء بروز منگل اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں ڈائریکٹریٹ
آف اسپیشل ایجوکیشن بلوچستان بروری روڈ کوئٹہ کا دورہ کیا۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے ڈائریکٹر جنرل حسن اللہ سے ملاقات کی اور انہیں
دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات نیز مدرسۃالمدینہ برائے نابینا افراد کا تعارف کروایا۔
علاوہ ازیں ذمہ داران نے
انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والی سرگرمیوں کے بارے میں
بتایا جبکہ اسپیشل ایجوکیشن اداروں میں اسٹوڈنٹس لرننگ سیشن اور
ٹیچرز ٹریننگ سیشن پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مزید ذمہ داران نے ڈائریکٹر
جنرل حسن اللہ کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی اور مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کوئٹہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔بعدازاں انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے کُتُب اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ تحفے میں پیش کیا گیا۔(رپورٹ:محمد سمیر عطاری اسلام آباد میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل
پرسنز دعوت اسلامی، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)