عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا۔

اس موقع پر دیگر عاشقان رسول کے علاوہ کثیر تعداد میں گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ ان کی آسانی کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت محمد فیضان عطاری اور سیّد عامر عطاری نے اشاروں کی زبان میں اجتماع کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)