دینی تعلیمات عام کرنے والے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 14 جنوری 2023ء کو پشاور سٹی میں قائم جامعۃُ المدینہ پشاورمیں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں طلبہ ٔکرام نے شرکت کی۔

نگرانِ شعبہ سید عمیر ہاشمی نے جامعۃُ المدینہ کے طلبہ کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا اور ان کو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر دینی کام کرنے کا ذہن دیا نیز ترغیب کے لئے نیکی کی دعوت پر مشتمل کچھ اشارےبھی سکھائے۔بیان کے بعد جامعۃ ُ المدینہ کے ناظم صاحب کے ساتھ نشست ہوئی جس میں دینی کاموں میں طلبہ کو شرکت کرنے کی ترغیب دلانے کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان سطح کے ذمہ دار خالد محمود عطاری اور پشاور ڈویژن ذمہ دار ہدایتُ اللہ خان عطاری بھی موجود تھے۔ (رپورٹ : ہدایتُ اللہ خان عطاری پشاور ڈویژن ذمہ دار ،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 جنوری 2023ء کو دریا خان بھکر میں قائم اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا اہتمام کیا گیا ۔

صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ محمد وقاص عطاری نے طلبہ کو وضو کے فرائض اور وضو کا طریقہ سکھانے کے ساتھ پانچ نمازوں کے نام یاد کروائے نیز درودِ پاک پڑھنے کی فضیلت بتاتے ہوئے انہیں اساتذہ اور والدین کے ادب و احترام کرنے نیز روزانہ قرآنِ پاک کی تلاوت کرنے کا ذہن دیا جس پر طلبہ نے ان نیک اعمال پر عمل کرنے کی اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔

٭سیکھنے سکھانے کےحلقے کے بعد صوبائی ذمہ دار نے اسکول کے پرنسپل اور دیگراسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور انہیں دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف پیش کیا۔مزیداسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بنائی گئی ایپلیکیشن اور یوٹیوب چینل کے ذریعے کی جانے والی دینی کاوششوں کے بارے میں بریفنگ بھی دی ۔

اس کے ساتھ ساتھ طلبہ میں روزانہ مدرسۃُالمدینہ بالغان شروع کروانے کی ترغیب دلائی،اس پرنسپل صاحب نے ہاتھوں ہاتھ اپنے اسٹاف کو مدرسۃُ المدینہ بالغان شروع کرنے کا حکم نامہ جاری کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان مدنی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ذمہ دار، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی  کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں ساہیوال سٹی میں نیکی کی دعوت دینے کے سلسلے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد خالد محمود عطاری نے روشن بحالی سینٹر برائے اسپیشل چلڈرن کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر فیاض احمد سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ڈائریکٹر روشن بحالی سینٹر، ڈاکٹر فیاض احمد کو خالد محمود عطاری نے دعوتِ اسلامی کا تعارف کروایا جس میں بالخصوص شعبہ اسپیشل پرسنز کی دینی کاموں کی سرگرمیوں کے بارے میں آگاہی دی اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت بھی پیش کی۔

ڈاکٹر فیاض احمد نے خدمات ِ دعوتِ اسلامی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی دینی کاوششوں کو سراہا اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ آنے کی اچھی نیت پیش کی۔(رپورٹ : محمد زبیر عطاری ساہیوال ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے 12جنوری 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ،مدینہ ٹاؤن،فیصل آباد سٹی میں 63 دن کے تربیتی کورس میں شریک اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکھنے سکھانے کے حلقے میں ڈویژن ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو شعبہ اسپیشل پرسنز کا تعارف کرواتے ہوئے انہیں جز وقتی اشاروں کی زبان کا کورس کرنے کی دعوت دی جس پر شرکا نے ہاتھوں ہاتھ کورس کرنے کی اچھی نیت کا اظہار کیا۔(رپورٹ : محمد رضوان عطاری مدنی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ پاکستان آفس ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت 6 جنوری تا 12 جنوری 2023ء  پھول نگر تحصیل پتوکی میں قائم جامعۃ ُالمدینہ بوائز میں 7 دن پر مشتمل اشاروں کی زبان (Sign Language ) کا کورس منعقد ہوا ۔

کورس میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کو ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد سہیل عطاری نے اسپیشل پرسنز (گونگے بہرے) سےگفتگو کا طریقہ سکھایا نیز اسلامی معلومات پر مشتمل اشارے بتائے اور گونگے بہرے افراد کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں لانے کا ذہن دیا جس پر طلبہ ٔکرام نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی فضیل رضا عطاری کی کراچی سے آئی ہوئی شخصیات کے ہمراہ سندھ کےشہر  حیدر آباد میں قائم جامعۃالمدینہ برائے نابینا افراد ہالہ ناکہ قادر ایونیو میں آمد ہوئی۔

اس دوران رکنِ شوریٰ نے شخصیات کے ہمراہ جامعۃالمدینہ کا وزٹ کرتے ہوئے وہاں موجود نابینا طلبۂ کرام سے ملاقات کی نیز طلبۂ کرام کو موسم سرما میں سردی سے حفاظت کے لئے کمبل اور سویٹرپیش کئے گئے۔بعدازاں نابینا بچوں کی دل جوئی کے لئے رکنِ شوریٰ نے اُن کے ساتھ کھانا تناول کیا اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ عوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز کا برلب دریا جہلم پنجاب میں  سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس ِشوریٰ کے رکن مولانا حاجی محمد اسد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعا بھی فرمائی ۔ بعد اجتماع شرکا نے رکنِ شوریٰ مولانا حاجی اسد عطاری مدنی اور رکنِ شوری ٰحاجی بغداد عطاری سے ملاقات بھی کی۔

اس موقع پر نگرانِ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ سیّد عمیر ہاشمی عطاری ، محمد حنیف عطاری ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز ذمہ دار محمد سمیر ہاشمی عطاری ، پنجاب صوبائی ذمہ دار وقاص عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ (رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت کراچی کے علاقے شاہ فیصل اور لانڈھی ٹاؤنز میں علاقائی دوروں کا سلسلہ ہوا جن میں کراچی نابینا اسپیشل پرسنز ذمہ دارمحمد جمیل عطاری اور شجاع عطاری نے ا سپیشل پرسنز اور ان کے سرپرستوں سے ملاقات کی اور ان کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

بعدازاں ذمہ داران نے رضائے مصطفی مسجد کورنگی میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی جس میں کثیر تعداد میں گونگے بہرے اور نابینا اسپیشل پرسنز نے شرکت کی۔

اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد شاہد عطاری نے کی۔ بعد اجتماع سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی ہوا جس میں اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینےکا ذہن دیا گیا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مقامی عاشقانِ رسول سمیت گونگے بہرے نابینا اور معذور اسپیشل پرسنز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی ڈسٹرکٹ ذمہ دار نعمان بدر عطاری نے کی نیز اس موقع پر شعبے کے ڈویژن ذمہ دار سمیت دیگر اہم اراکین بھی وہاں موجود تھے۔ اجتماع کے بعد اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا جس میں ذمہ داران نے اسپیشل پرسنز کو 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی  کی جانب سے اسپیشل ایجوکیشن ذمہ داراحمد اویس عطاری اور بدر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار نے اسلام آباد میں ڈائریکٹوریٹ آفس کا دورہ کیا اور وہاں موجود انتظامیہ کو دعوتِ اسلامی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کیں جس پر انہوں نے اظہار ِمسرت کرتے ہوئے خدماتِ دعوتِ اسلامی کو سراہا ۔

دوسری جانب اسپیشل ایجوکیشن کالج راولپنڈی کا دورہ بھی کیا جہاں اسپیشل ایجوکیشن اسکول برائے جسمانی معذور کا وزٹ کیا اور وہاں کالج اسٹاف سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے اسٹاف کو دعوتِ اسلامی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیااور چکوال میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کی جانب سے اسپیشل پرسنز ذمہ دار احمد اویس عطاری نے بدر عطاری ڈسٹرکٹ ذمہ دار کے ہمراہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ میں اسپیشل ایجوکیشن آفس کا دورہ کیا اور وہاں کی اتھارٹی پرسنز سے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات ذمہ داران نے اتھارٹی پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت ہونے والے دینی کام کا تفصیلی تعارف پیش کیا اور ڈیف اسٹوڈنٹس کےلرننگ سیشن پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں جمعرات کو ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔

علاوہ ازیں سٹی ذمہ دار اسپیشل پرسنز محمد سلیمان عطاری سے بھی ملاقات کی اوران کے ساتھ اسپیشل ایجوکیشن میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ (رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)


شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی  کے زیرِ اہتمام9 دسمبر 2022ء بروز جمعہ جامعۃُ المدینہ بوائز پتوکی پنجاب میں 7 دن کا اشاروں کی زبان( Sign Language) کا کورس ہوا جس میں جامعۃُ المدینہ بوائز کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد سہیل عطاری نے جامعۃُ المدینہ پتوکی کے طلبۂ کرام کو اسیپشل پرسنز (گونگے بہرے) سے گفتگو کرنے کا طریقہ سکھایا اور انہیں اسلامی معلومات پر مشتمل اشارے سکھائے نیز گونگے بہرے فراد کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں لانے کا ذہن دیا جس پر طلبہ ٔکرام نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : علی ریاض عطاری، تحصیل ذمہ دار شعبہ سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)