21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت لالیاں ڈیف کلب میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں ڈیف
فاؤنڈیشن لالیاں کے صدر محمد سہیل سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ
حلقہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے ڈیف اسلامی بھائیوں کے درمیان دینی کام کرنے کے حوالے سے میٹنگ کی اور اسپیشل پرسنز کو ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے، محرم الحرام کے مدنی قافلوں میں سفر کرانے، 14اگست 2022ء کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کروانے اور شجر کاری مہم میں حصہ لینے کے متعلق اہم
امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
بعدازاں ڈیف صدر محمد سہیل نے عملی طور پر دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی
یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:غلام مصطفیٰ عطار ی اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)