21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
حیدر آباد سندھ کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں صوبۂ
سندھ مشاورت کے ذمہ داران کی تربیت
Sat, 20 Aug , 2022
2 years ago
دعوتِ اسلامی کے تحت حیدر آباد سندھ کے مدنی
مرکز فیضانِ مدینہ آفندی ٹاؤن میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس
میں صوبۂ سندھ مشاورت کے ذمہ داران سمیت ذیلی شعبہ جات کے اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ حاجی محمد
حنیف عطاری نے اسلامی بھائیوں سے ڈیپارٹمنٹ کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا اور
انہیں مزید بہتر انداز میں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو کرنے کا ذہن دیا۔
بعدازاں نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے ذمہ داران کو دعوتِ
اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)