پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت کمالیہ شہر میں  ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت اسپیشل پرسنز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اس دوران رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ ونگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ’’اپنے اعمال کی اصلاح ‘‘کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی تربیت ورہنمائی کی۔

اس موقع پر اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری نے سنتوں بھرےبیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور رکنِ ریجن فیصل آبادمحمد سلطان عطاری نے اشاروں کی زبان میں ذکر ودعا کروائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں دعوتِ اسلا می کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری اور ابوبکر عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں واں بھیچراں کا دورہ کیا۔

اس دوران انہوں نے وہاں موجود اسپیشل پرسنز سے ملاقات کی اور انہیں نیکی کی دعوت دیتے ہوئے چوک درس کا اہتمام کیا نیز اسپیشل پرسنز کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت پچھلے دنوں نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری نے رکنِ زون ابو بکر عطاری کے ہمراہ میانوالی کےدورےکے دوران اسپیشل پرسنز اعجاز کے گھر پرجا کر اُن سے عیادت کی۔

اس موقع پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے انہیں بیمار کی فضیلت بتاتے ہوئے ان کے لئے دعا ئے صحت کروائی جس پر اسپیشل پرسن نے ذمہ داران سے اظہارِ تشکر کیا۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت نگران شعبہ محمد حنیف عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں میانوالی کا دورہ کیا ۔

اس دوران انہوں نے رکن ِزون میانوالی ابو بکر عطاری اور قاری جاوید عطاری کے ہمراہ محمد افضل(اسپیشل پرسنز )کی وفات پرا ُن کے اہلِ خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔

بعدازاں ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور اشاروں کی زبان میں بیان کیا نیز مرحوم کے لئے دعائے مغفرت بھی کروائی گئی جس مرحوم کے گھر والوں نے اظہارِ تشکر کیا۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  کے تحت نگران شعبہ محمد حنیف عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں میانوالی فیصل آباد کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے رکنِ زون میانوالی ابوبکر عطاری اور رکنِ زون اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ میانوالی قاری جاوید عطاری سے ملاقات کی اور سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں نگرانِ شعبہ نے اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کی تربیت کی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت  پاکستان سطح کے ذمہ دار فیزیکل ڈس ایبل قاری محمد خالد محمود عطاری ، اسلام آباد ریجن ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری اور رکنِ زون کشمیر محمد سلیمان عطاری نے میر پور کشمیر کا دورہ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے ایک اسپیشل پرسن کے گھر عیادت کے لئے گئے جہاں انہوں نے معذور اسلامی بھائی کی صحت یابی کے حوالے سے دعا بھی کروائی گئی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے  تحت پاکستان سطح کے ذمہ دار فیزیکل ڈس ایبل قاری محمد خالد محمود عطاری ، اسلام آباد ریجن ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری اور رکنِ زون کشمیر محمد سلیمان عطاری نے کشمیر میں قائم جسمانی معذور افراد کے سب سے بڑے ادارے اور ریہیبلیٹیشن سینٹر ’’ زوبیہ انسٹیٹیوٹ فار فزیکل ہینڈی کیپڈ سینٹر ‘‘ کا دورہ کیا۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نے پرنسپل خواجہ ظفر اقبال اور اسٹاف سے ملاقات کی اور اُن سے ریمپ و ویل چیئر لفٹ کے ماڈل کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔

اس کے علاوہ ڈس ایبل بچوں سے بھی ملاقات کا سلسلہ رہا جس دوران اُن کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں اُن کی تربیت ورہنمائی کی گئی۔

بعدازاں پرنسپل نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی اور امیرِ اہلِ سنت دامت برکاتہم العالیہ کی کاوشوں کو سراہا ۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے ذمہ داران رکنِ زون واہ کینٹ محمد بدر عطاری اور رکنِ کابینہ منڈی بہاؤالدین  سلمان عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اٹک شہر میں واقع اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داران نے اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کے اسٹاف، اساتذہ اوراسٹوڈنٹس سے ملاقات کی نیز اسٹوڈنٹس کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ بھی لگایا گیا۔

رکنِ زون نے اسٹوڈنٹس کے درمیان والدین اوراساتذہ کا ادب واحترام کرنے کے حوالے سے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی تربیت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے ذمہ دار محمد آصف عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں کہکشاں اسپیشل چلڈرن اسکول اینڈ کالج بہادر پور ملتان کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ دار نے  اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا  جس میں انہیں   جھوٹ،چغلی اور شرارت کے دینی و دنیاوی نقصانات اشاروں کی زبان میں بتائے ۔ (رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)

دعوتِ اسلامی کے تحت  پچھلے دنوں کراچی ایسٹ ملیر زون کی لانڈھی کابینہ میں قائم رضائے مصطفی مسجد میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس سنتوں بھرے اجتماع میں ہونے والے بیان کی رکنِ زون ایسٹ وسیم احمد عطاری نے اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی اور اسپیشل پرسنز کی تربیت ورہنمائی کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت  جامع مسجد لشکر دین حویلی لکھا ضلع اوکاڑہ فیصل آباد میں اسپیشل پرسنز کے لئے سنتوں بھرااجتماع منعقد کیا گیا جس میں اسپیشل پرسنز(گونگے اور بہرے افراد) نے شرکت کی۔

 اس اجتماعِ پاک میں مبلغِ دعوت اسلامی محمد سہیل رضا عطاری نے اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرابیان کیا اور دعا بھی کروائی۔بعدازاں اسپیشل پرسنز نے مدرسۃ المدینہ بالغان میں شرکت کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت  ملتان زون کے رکن محمد آصف عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں جامعۃ المدینہ سمیجہ آباد میں قائم جامعۃ المدینہ بوائز کا وزٹ کیا۔

اس دوران انہوں نے اشاروں کی زبان سکھانے کے سلسلے میں  سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا  جس میں طلبۂ کرام نے بھرپور انداز سے  اشاروں کی زبان سیکھی نیز گونگے بہرے تھرڈ ائیر کےطالب علم کو ’’با تصویر نماز‘‘رسالہ کا تعارف پیش گیاجس پر گونگے بہرے اسٹوڈنٹ نے خوشی کا  اظہار کرتے ہوئے  امیرِ اہل ِسنت دامت برکاتہم العالیہ کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین)