دعوتِ اسلامی کے زیر اہتما م پچھلے دنوں رابعہ مسجد گلشنِ اقبال ٹاؤن 1 ایسٹ ڈسٹرکٹ کراچی میں اشاروں کی زبان کا شارٹ کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد فیضان عطاری نے شرکائےکورس کو اشارے سیکھانے کے ساتھ ساتھ اسپیشل پرسنز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔

مزید اس کورس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار وسیم احمد عطاری نے بھی شرکت کی اور شرکائےکورس کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کرتے ہوئے انہیں 12 دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔ (رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)