پچھلے دنوں دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت جھنگ ڈسٹرکٹ شہر میں قائم غوثیہ مسجد میں اسپیشل پرسنز نے تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا جس میں ڈیف اور نابینا اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

مدنی قافلہ میں اسپیشل پرسنز کوفرض علوم میں مفسداتِ نماز کی معلومات دی گئیں اورنماز کے عملی طریقہ کا پریکٹیکل کروایا گیا نیز فاتحہ کا طریقہ بھی بتایا گیا۔ مزید اسپیشل پرسنز کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کا سلسلہ بھی ہوا۔

اس کے علاوہ اسلامی بھائیوں نے ڈویژن ذمہ دار برائے ڈیف ارسلان عطاری ، محمد شاہد عطاری اور ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد سلطان عطاری کے ہمراہ علاقائی دورہ کیا جس میں مقامی عاشقانِ رسول کو بعد نمازِ مغرب ہونے والے سنتوں بھرے بیان میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ : محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری)