21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گوجرانولہ فیضان مدینہ میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی
مشورہ
Thu, 21 Jul , 2022
2 years ago
پچھلے دنوں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ
میں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مقامی
ذمہ دار اسلامی بھائیوں سمیت اہم ذمہ داران نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے شرکا سے ڈیپارٹمنٹ کے
دینی کاموں کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی نیز ہر ٹاؤن نگران نے ٹاؤن سطح پر جزوقتی کورسز
کروانے کا اظہار کیا۔
اس موقع
پر ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد وقاص عطاری اور نگرانِ ٹاؤن و نگرانِ میٹر پولیٹن خوشی
محمد عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:احسان
الحق عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)