21 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گزشتہ روز میر پور خاص میں دینی کاموں کے سلسلے میں جدول کا اہتمام کیا
گیا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ندیم عطاری اور گونگے بہرے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی ۔
اس جدول میں ڈیف اسلامی بھائیوں کے درمیان مدنی
حلقے کا اہتمام ہواجس میں انہیں مدنی قافلے میں شرکت کرنے کی دعوت پیش کی نیز ڈیف
کلب میں شرکاءکو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کاذہن دیا جس پر انہوں نے شرکت کرنے کی نیت کی ۔اس کے
علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایک درزی کی دکان پر چوک درس دیا اور حاضرین کو
ہفتہ وار اجتماعات میں شرکت کرنے کا ذہن دیا ۔(رپورٹ : عابد حسین عطاری، صوبائی ذمہ دار اسپیشل پرسنز سندھ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )