دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر پاکپتن شریف میں اسپیشل پرسنز کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کے اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد محمود عطاری (شعبہ برائے معذور افراد) نے ”صبر و شکر“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو ہر حال میں صبر کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر ساہیوال ڈویژن ذمہ دار محمد زبیر عطاری اور پاکپتن شہر ذمہ دار محمد راشد عطاری بھی موجود تھے۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)