عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جسمانی
معذور افراد کے لئے سنتوں بھرا اجتماع
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں جسمانی معذور اور نابینا اسلامی بھائیوں کے
لئے ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستان سطح کے ذمہ دار قاری خالد محمود عطاری نے سنتوں بھرا بیان
کیا۔
دورانِ بیان ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وہاں
موجود اسپیشل پرسنز کو جامعۃ المدینہ برائے نابینا میں داخلہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے معذور افراد میں دینی کام کرنے کے حوالے سے ذہن
دیا جس پر شرکائے اجتماع نے اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کیا۔اس موقع پر کراچی نابینا افراد ذمہ دار جمیل عطاری بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)