اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کےتحت کراچی ایسٹ زون  کی کورنگی کابینہ میں اسپیشل پرسنز کےلئے ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں مقامی جامعۃالمدینہ کے ناظم صاحب نےسنتوں بھرابیان کیاجبکہ اس بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کراچی ایسٹ زون ذمہ دار وسیم احمدعطاری نے کی۔

ذمہ داران نےاسپیشل پرسنز  کی تربیت کرتےہوئےانہیں  12 ،13 ،14نومبر 2021ءکو ہونےوالےسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پرانہوں نے اس دعوت کوعام کرنےاورخودبھی اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی نیتیں کیں ،اس کےعلاوہ وہاں موجوددیگر نارمل افراد نے اشاروں کی زبان سیکھنےکی  اچھی اچھی نیتیں کیں۔ (رپورٹ: محمد سمیر پاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

لاہورکےعلاقے سلامت پورہ واہگہ ٹاؤن کابینہ شمالی زون میں آل ڈیف برادرز لاہور کے زیر ِاہتمام ڈیف صدر محمد عابد عطاری  کے گھر پر اسپیشل پرسنز کےلئے اجتماع ِمیلاد ہوا جس میں اسپیشل پرسنز نے شرکت کی ۔

اس اجتماع ِ پاک میں مبلغِ دعوتِ اسلامی و رکن ِریجن لاہور اسپیشل پرسنز محمد علی عطاری نے اشاروں کی زبان میں’’ کمالات مصطفی ﷺ اورنماز کی پابندی ‘‘کےموضوع پرسنتوں بھرابیان کیا۔

اس دوران رکنِ زون عبدالوارث عطاری اور رکنِ کابینہ محمد اشرف عطاری سمیت دیگر ذمہ دران بھی موجودتھے۔(رپورٹ: محمدسمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے تحت رکن ِریجن ملتان عابد عطاری نےدینی کاموں کےسلسلے میں حاصل پور کادورہ کیا جہاں انہوں نے  رکنِ زون ڈاکٹر ہومیوپیتھک عکاش عطاری سے ملاقات کی اور ان کے ہمراہ حاصل پور میں قائم ویلفیئر ایسوسی ایشن فار دی ڈیف حاصل پور کا وزٹ کیا۔

اس دوران ذمہ داراسلامی بھائیوں نےڈیف صدر محمد فاروق سمیت دیگر اراکین سے ملاقات کرتے ہوئےاسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا۔

اس کےعلاوہ اسپیشل پرسنزکےدرمیان دینی حلقے کااہتمام بھی کیاگیا جس میں رکنِ ریجن عابد عطاری نے ’’قراٰنِ پاک کی زیارت‘‘ کے موضوع پر اشاروں کی زبان میں سنتوں بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری) 


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ (دعوت اسلامی) کے تحت پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی مذاکرے میں اسپیشل پرسنز کےلئےدینی حلقے کااہتمام کیاگیا۔

اس موقع پر شعبہ ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز( گونگے، بہرے اور نابینا افراد)نےمدنی مذاکرے میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ اس مدنی مذاکرے کی اشاروں کی زبان میں اسپیشل پرسنز کے لئےٹرانسلیشن(ترجمانی) بھی کی گئی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنزدعوتِ اسلامی کےزیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جشنِ عیدِ میلادالنبیﷺکےموقع پر رنچھوڑ لائن کراچی میں جلوسِ میلادکا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوری ٰحاجی فضیل رضا عطاری  نےاسپیشل پرسنز کے ہمراہ شر کت کی۔

اس موقع پر پاکستان فیزیکل ڈس ایبل ذمہ دار محمد خالد عطاری، ریجن ذمہ دار محمد عمران عطاری ،رکنِ زون محمد بلال عطاری،رکنِ زون محمد وسیم عطاری اورفیضان عطاری سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ریجن میں اسپیشل پرسنز کا جلوس میلاد کشتی میں نکالاگیا جس میں اسپیشل پرسنز  (گونگے،بہرے اور نابینا افراد)سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل رضا عطاری کی آمد کاسلسلہ ہوا ،رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی اور اخلاقی اعتبار سے تربیت کی ۔

بعدازاں اسپیشل پرسنز نےرکنِ شوریٰ  سے ملاقات کی ۔اس دوران پاکستان فیزیکل ڈس ایبل ذمہ دار خالد عطاری ، ریجن ذمہ دار عمران عطاری،رکن ِزون بلال عطاری،رکن ِزون وسیم عطاری اورفیضان عطاری سمیت دیگر عاشقانِ رسول موجود تھے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کےتحت کراچی ایسٹ زون ناظمِ آباد کابینہ میں ریجن ذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی عمران عطاری    نے اسپیشل پرسنز کےہمراہ اسلامی بھائیوں کےمدرسۃالمدینہ اور چوک درس میں شرکت کی۔

اس دوران اسپیشل پرسنز کےلئے دینی حلقے کااہتمام ہواجس میں ریجن ذمہ دار عمران عطاری نےسنتوں بھرابیان کرتے ہوئے اسپیشل پرسنز کی تربیت کی جبکہ کراچی ایسٹ زون ذمہ دار محمد وسیم عطاری نےاس سنتوں بھرے بیان کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی۔

اسپیشل پرسنز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نےدعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنےکےساتھ ہی اشاروں کی زبان سیکھنے اور مدنی قافلوں میں سفرکرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے گنج شکر اسپیشل ایجوکیشن کمپلیکس اوکاڑہ  کا وزٹ کیا جہاں پاکستان سطح کےذمہ دار اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ قاری محمد خالد عطاری، فیصل آبادکے علی عمران عطاری مدنی اور رکن زون اوکاڑہ محمد زبیر عطاری نے اسکول کے پرنسپل سے ملاقات کی۔

ذمہ داراسلامی بھائیوں نےپرنسپل کو اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کیانیز بریم رسم الخط میں مکتبۃ المدینہ سے شائع ہونےوالی کتاب تحفے میں دی۔

اس کےعلاوہ ذمہ داران نے اسپیشل بچوں سے ملاقات کی اوران کےدرمیان پیارے آقاﷺکی سیرت پرسنتوں بھرا بیان کیا،بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں کوعالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کےوزٹ کرنے کی دعوت پیش کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اسکول میانوالی میں میلاد النبی ﷺ کے مو قع پر سنتوں بھرےاجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغ  دعوت اسلامی و رکن زون اسپیشل پرسنز میانوالی قاری جاوید عطاری نےسنتوں بھرابیان کیا۔

اس سنتوں بھرےاجتماع کی اشاروں کی زبان میں نگرانِ کابینہ قائد آباد میانوالی غضنفر عطاری نے ترجمانی کی ۔رکن زون میانوالی محمد ابوبکر عطاری اوردیگر ذمہ داران سمیت مقامی اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ ملتان میں 12دن کےاشاروں کی زبان کا کورس ہوا۔

اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس کو اشاروں کی زبان میں نعت شریف،سنتوں بھرے بیان، ذکرو دعا اور صلوۃ وسلام سمیت دیگر چیزیں سکھائیں۔

اس کے علاوہ شرکا کو دعوتِ اسلامی کے12دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیاگیاجس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہار بھی کیا۔ (رپورٹ: محمد بدر عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےتحت نگرانِ شعبہ محمد حنیف عطاری  نےدینی کاموں کے سلسلے میں رکن ِ ریجن ملتان محمد عابد عطاری کے ہمراہ احمد پور شرقیہ کادورہ کیا۔نگرانِ شعبہ نے کابینہ نگرانِ مظفر عطاری سے ملاقات کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے گفتگو کی۔

اس دوران ذمہ داران نے احمد پور شرقیہ میں قائم گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سینٹرکاوزٹ کیا جہاں انہوں نے پرنسپل سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف پیش کیا۔ بعد ازاں بچوں میں جھوٹ نہ بولنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ  دعوت اسلامی کےتحت مدنی مرکزفیضانِ مدینہ انصاری چوک ملتان میں ریجن اور پاکستان سطح کے ذیلی شعبہ جات ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا ۔

مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل رضاعطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے نگران محمد حنیف عطاری کے ہمراہ ذمہ داراسلامی بھائیوں کی تربیت ورہنمائی کی۔

رکنِ شوریٰ نے سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ داراسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)